تازہ تر ین

ایک سینئر وزیر نے اب تک 5مرتبہ زرداری سے رابطہ کرنے کی کوشش کی

اسلام آباد (آئی این پی) پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ اورسابق صدر آصف علی زرداری نے ایک سینئر وزیر کی طرف سے سابق وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کرنے کی کوششوں کا ایک مرتبہ پھر مثبت جواب دینے سے انکار کر دیا ہے اور (ن) لیگ سے پیپلز پارٹی کے رابطوں کی بحالی کا اختیار سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو دے دیا ہے ۔ باخبر ذرائع کے مطابق ایک اہم سینئر وفاقی وزیر جن کا ماضی میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ہمیشہ قریبی رابطہ رہا ہے نے اب تک 5 مرتبہ پیپلز پارٹی کے متعدد رہنماﺅں کے ذریعے آصف زرداری سے رابطہ کرنے کی کوشش کی اور کہیں مرتبہ اس وفاقی وزیر نے آصف زرداری کے ذاتی موبائل فون پر بھی رابطہ کیا جس کا آصف زرداری نے جواب دینے سے گریز کیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری سابق وزیر اعظم نواز شریف سے دوبارہ ملاقات کرنے پر رضا مند نہیں ہو رہے اور جب پیپلز پارٹی کے دو رہنماﺅں نے اس سینئر وزیر کی طرف سے آصف زرداری کو نواز شریف سے ملاقات کرنے کا پیغام دیا تو انہوں نے سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو اپنے پاس بلا لیا اور پیغام لانے والے پیپلز پارٹی کے رہنماءسے کہا کہ اگر ڈاکٹر عاصم اجازت دے دیں تو (ن) لیگ سے بات ہو سکتی ہے ۔ ڈاکٹر عاصم کے ساتھ ن لیگ کی حکومت نے بہت زیادتیاں کی ہیں اور میں اس قریبی دوست کی اجازت کے بغیر نواز شریف یا (ن) لیگ سے کسی قسم کا رابطہ نہیں کرنا چاہتا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی 2015 میں ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری اور پیپلز پارٹی کے ساتھ ہونے والے سلوک کے بعد (ن) لیگ پر دوبارہ اعتماد کرنے کے لئے رضا مند نہیں ہو رہی اسی لئے آصف زرداری سینئر وفاقی وزیر کے رابطوں پر کسی قسم کا جواب دینے کے لئے تیار نہیں ہیں ۔ واضح رہے کہ یہ سینئر وفاقی وزیر ہمیشہ آصف زرداری سے رابطوں میں رہے ہیں اور ان کی پیپلز پارٹی کے ایک اہم رہنما سے قریبی رشتہ داری بھی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv