پیرس: فرانسیسی پولیس نے سیاستدانوں اور مساجد پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 10 مشبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مختلف علاقوں میں پولیس نے چھاپا مار کارروائیاں کرتے ہوئے دائیں بازو کی شدت پسند تنظیم(رائٹ موومنٹ)سے تعلق کے شبہ میں 10مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔زیرحراست ملزمان میں ایک خاتون اور کم عمر نوجوان بھی شامل ہیں جنہیں پیرس کے نواحی علاقے سینی سینٹ ڈینس اور جنوب میں واقع بندرگاہ مارسیلی کے قریب سے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے پکڑاگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد فرانس کے اہم سیاستدانوں ،غیر ملکی باشندوں اور مساجد پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے جب کہ فرانسیسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اہم سیاستدان بھی ملزمان کی ہٹ لسٹ پر تھے۔اس کے علاوہ ملزمان مسلمانوں کی عبادت گاہوں،بھارتی ریسٹورنٹس اور پرہجوم مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔گرفتاری کے بعد ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش کی جارہی ہے اور ملزمان کا ڈیٹا حاصل کرکے ان کے مزید ساتھیوں کا سراغ لگایا جارہا ہے
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

