نئی دہلی (خصوصی رپورٹ)کچھ کرنے کے لگن انسان کو اپنے مقصد میں کامیاب بنا دیتی ہے، سچی جستجو اور منزل پانے کی لگن رکھنے والے انسانوں کے سامنے پہاڑ بھی ریت کے ذرے اور ریگستان بھی گلستان ثابت ہوتے ہیں، ایسی ہی منزل کی جستجو اور لگن نے بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ایک خواجہ سرا کو پوری کمیونٹی کے لئے مثال بنادیا۔ بھارت میں پہلی بار ایک خواجہ سرا جوتیا جندال کا سول کورٹ کا جج تعینات کردیا گیا ، خواجہ سر ا جج کی عمر 29سال ہے جبکہ انہوں نے2010ءمیں قانون کی تعلیم حاصل کی۔جوتیا جندال مغربی بنگال میں ایک متعصب ہندو گھرانے میں پیدا ہوئی، گھر والوں نے اس کے ساتھ ناروا رویہ رکھا جس کے باعث اس نے اپنے گھر بار کو چھوڑدیا اور اترپردپش کے علاقے اسلام پور کو اپنا ٹھکانہ بنا لیا، وہ یہاں پر دن کو کالج میں جاتی جبکہ راتوں کو مختلف تقاریب میں ڈانس کرکے اپنی گزر بسر کرتیں، اس دوران وہ اپنی نیند پوری کرنے کے لئے شہر کے مرکزی بس سٹینڈ پر آرام کرتی۔جوتیا جندال نے اپنی زندگی میں خواجہ سراﺅں کے حقوق کے لئے جدوجہد کرنا شروع کی جس میں انہیں سرکاری نوکریاں اور تعلیم کی سہولیات شامل تھیں، وہ اپنے علاقے کی پہلی خواجہ سرا تھی جسے پہلی بار ووٹر آئی ڈی (قومی شناختی کارڈ)دیا گیا۔ اپنے گھر سے نکلنے کے 10سال کے بعد جوتیا سول عدالت کی جج مقرر ہوگئی اور جس عدالت میں اسے جج مقرر کیا وہ وہاں سے محض چند قدم کے فاصلے پر ہے جہاں بس سٹاپ پر وہ راتوں کو سوتی تھی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

