چندی گڑھ(ویب دیسک )ڈیرہ سچا سوداکے سربراہ گرمیت کی راز دار ہنی پریت کئی دنوں تک تحقیقات میں عدم تعاون کے بعد اب راز اگلنے لگی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہنی پریت نے اپنا جرم قبول کرلیا حالانکہ ابھی تک اس کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی۔ ہنی پریت پر پنچکولہ میں تشددبھڑکانے کا الزام ہے جس میں 36افراد کی موت اور اربوں کی املاک کو نقصان پہنچا تھا۔ذرائع کے مطابق ہنی پریت کے لیپ ٹاپ سے حاصل کئے گئے تشدد کی کارروائیوں کے پروگرام کو پختہ ثبوت سمجھا جارہا ہے۔ادھرروہتک کی سناریا جیل میں سی بی آئی نے گرمیت سے 3گھنٹے تک تفتیشی کارروائی کی۔ ڈیرہ سے منسلک بعض لوگوں نے الزام لگایا کہ گرمیت نے انہیں نامرد بنایا۔ ذرائع کے مطابق ہنی پریت کی دوست سکھدیپ نے پولیس کو کچھ معلومات دیں جس سے تحقیقات میں پیشرفت ہوئی۔پولیس نے ہنی پریت اور راکیش اروڑا سے 400سوالات پوچھے جن میں سے ہنی پریت نے 85سوالات کے جواب دیئے ،باقی سوالات پر وہ خاموش رہی یا اپنے بیانات بدلتی رہی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

