نئی دہلی (آئی این پی) نئی دہلی میں نریندر مودی سے شادی کی خواہشمند خاتون کا دھرنا جاری جب تک وزیرِ اعظم مودی سے بیاہ نہیں ہو گا یہاں سے نہیں اٹھوں گی۔ ایک خاتون گزشتہ ایک ماہ سے دھرنا دیے بیٹھی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اوم شانتی شرما نامی اس خاتون کا مطالبہ ہے کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی جب تک اس کے ساتھ شادی کیلئے ہاں نہیں کرینگے، وہ یہاں سے نہیں ہٹے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 40سالہ اوم شانتی شرما کا تعلق بھارتی شہر جے پور سے ہے اور وہ گزشتہ ماہ 8ستمبر سے نئی دہلی کے مشہور علاقے جنتر منتر میں ڈیرہ ڈالے بیٹھی ہے۔ اوم شانتی نے کہا ہے کہ مجھے کوئی ذہنی عارضہ لاحق نہیں ہے، مگر اپنے پردھان منتری نریندر مودی جی کی فکر ضرور لاحق ہے، جو تنہا اپنے کاندھوں پر دیش کا بوجھ لادے دن رات کام میں مصروف ہیں، ایسے میں انھیں سچے ساتھی کی ضرورت ہے، جسے میں ان کی پتنی بن کر پورا کر سکتی ہوں۔ واضح رہے کہ اوم شانتی شرما نامی یہ خاتون پہلے سے شادی شدہ اور اس کی ایک 20سالہ بیٹی بھی ہے۔ خاتون کا دعوی ہے کہ وہ یہ کام کسی سستی شہرت کیلئے نہیں کر رہی کیونکہ وہ خود لاکھوں کی جائیداد کی مالک ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

