تازہ تر ین
indonesia.jpg

ٹریفک جام کیوجہ سے صدر کو بھی مجبوراََحیرت انگیز اقد م کرنا پڑگیا

جکارتہ (خصوصی رپورٹ) انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو کو ٹریفک جام میں پھنس جانے کے بعد فوجی تقریب میں شرکت کیلئے تیز دھوپ میں دو کلومیٹر پیدل چلنا پڑا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صدر جوکو ودودو سینیئر حکام کے ساتھ دارالحکومت جکارتہ سے اڑھائی گھنٹے کی مسافت پر واقع ساحلی شہر سیلے گون میں ملکی فوج کے 72 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کے لئے روانہ ہوئے۔ ان کا قافلہ اپنی منزل مقصود کے قریب پہنچ کر شدید ٹریفک جام میں پھنس گیا اور گاڑی میں آدھ گھنٹہ تک انتظار کرنے کے بعد صدر نے فوجی تقریب کے مقام تک سخت دھوپ میں چل کر جانے کا فیصلہ کیا۔ سوشل میڈیا پر اس واقعہ کی ویڈیوز جاری ہونے کے بعد فوج اور متعلقہ محکموں کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv