تازہ تر ین
bartania.jpg

برما میں ملکہ حُسن سے تاج واپس ،وجہ کیا بنی؟؟

ینگون (ویب ڈیسک) برما کی ملکہ حسن نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاست رخائن میں جاری تشدد پر ویڈیو پیغام کی وجہ سے انھیں نشانہ بنایا گیا ہے اور ان سے تاج واپس لے لیا گیا ہے۔ شیو این سی نے گذشتہ ہفتے ایک آن لائن ویڈیو پوسٹ کی تھی اور روہنگیا شدت پسندوں پر بدامنی پھیلانے کا الزام عائد کیا تھا۔19 سالہ شیو این سی سے مِس گرینڈ میانمار کا تاج اتوار کو واپس لے لیا گیا۔ منتظمین نے مذکورہ ویڈیو کا ذکر تو نہیں کیا لیکن یہ کہا کہ شیو نے معاہدے کے اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے اور ان کا رویہ ایک رول ماڈل جیسا نہیں تھا۔لیکن شیو نے اس کے دو دن کے بعد اعزاز چھینے جانے کی وجہ اپنی ویڈیو کو قرار دیا ہے۔ وہ اس ملک کی شہری کے طور پر اپنا فرض سمجھتی ہیں کہ اپنی شہرت کو اپنی قوم کے لیے سچ بولنے کے لیے استعمال کریں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv