تازہ تر ین

برمی آرمی چیف نے قتل عام کرنیوالوں کو اعزازات سے نواز دیا,جہ کیا بنی؟ حیرت انگیز خبر

کاکس بازار (خصوصی رپورٹ)برمی فوج کے سربراہ من آﺅنگ ہلینگ نے رخائن بارڈر کے دورے کے موقع پر روہنگیا مسلمانوں کو سکیورٹی رسک قرار دیدیا۔ رخائن میں رہنے والے مسلمانوں کو بنگالی دہشت گرد کہتے رہے۔ نام نہاد آپریشن ”کلین بنگالیز“میں مسلمانوں کا قتل عام کرنے والے فوجیوں کو اعزازات سے نوازا۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل برمی آرمی چیف من آﺅنگ ہلینگ نے رخائن بارڈر کا دورہ کیا اور مختلف کیمپوں میں فوجیوں سے ملاقات بھی کی۔اس روز کو فتح کا دن کہا گیا، برمی آرمی چیف نے فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رخائن کے بدھ مذہب کے ماننے والوں کی سکیورٹی کے حوالے سے کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ امیگریشن کے معاملات پر بھی کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے اور بنگالی دیہاتیوں کی نقل و حرکت کو بھی باقاعدہ مانٹیر کیا جائے۔ انہوں نے فوجیوں کو ورغلانے کے لیے 1942ءکے واقعات بھی یاد دلائے، جس میں بدھ مذہب کے پیروکاروں کو قتل کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت ان کے بنگالیوں کو زراعت اور مزدوری کے لئے ہمارے ملک میں لائی تھی، یہ مقامی باشندے نہیں ہیں برطانوی دور حکومت میں آنے والے مسلمان سالہا سال آبادی بڑھاتے رہے۔ انہوں نے ہماری زمین چھیننے کی کوشش کی ہے۔ ماضی میں بھی کئی باغی سر اٹھارہے تھے، جنہیں برمی فوج نے شکست دی اور بغاوت کو ناکام بنایا۔اس بار بھی بنگالی دہشتگردوں کو شکست ہوئی۔ برمی آرمی چیف نے چند سپاہیوں کو اعزازات بھی دئیے جنہوں نے نام نہاد آپریشن ”کلین بنگالیز“ میں نمایاں کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے ایک دوسرے کیمپ کے دورے کے موقع پر کہا کہ بدھ مذہب کے پیروکاروں میں امدادی سامان کی ترسیل کا کام بھی تیز کیا جائے اور انہیں بنگالیوں کے حملوں سے بچایا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے جس قتل عام کا ذکر کیا اس میں ایک لاکھ 20ہزار مسلمان شہید کئے گئے تھے اور لاکھوں مسلمان چٹاکانگ، کارسیل، پتوخالی اور نورکھالی نقل مکانی پر مجبور ہوئے تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv