کراچی: پولیس نے محرم الحرام میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مقابلے کے بعد 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ایس ایس پی ملیر کراچی راؤ انوار کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر سچل کے علاقے میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کی۔ پولیس کا گھیراؤ دیکھ کر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی اس دوران انہوں نے دستی بم بھی پھینکے۔ جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔کارروائی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے راؤ انوار نے کہا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد، بینک ڈکیتی، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر کارروائیوں میں ملوث تھے، ان تمام کا مجرمانہ ریکارڈ موجود ہے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں نے کراچی میں تباہی کا منصوبہ بنایاتھا، ان پر کئی دنوں سے نظر رکھی ہوئی تھی تاہم ان کے فرار ہونے کے خدشے کے پیش نظر علاقے میں ہنگامی طور پر کارروائی کی گئی۔ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک دہشتگرد عامر شریف بھی ہے جو کہ القاعدہ کا اہم رکن تھا،عامر ڈرون ٹیکنالوجی کا ماہر انجینئر تھا، ہلاک دہشت گرد ڈرون ٹیکنالوجی سے کسی بھی اہم جگہ کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہے تھے، دہشت گردوں نے ڈرائیور کے بغیر چلنے والی ایک کار بھی بنائی تھی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

