کراچی: وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے بانی بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی طرح غدار ہیں، وفاقی حکومت اختیارات دے تو ہم انہیں پھانسی دینے کے لئے تیار ہیں،ہماری قیادت نے اپنے ہر وعدے پر عملدرآمد کرکے دکھایا ، کراچی ایک پرامن شہر بن چکا ہے۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ سندھ نے کہا پرویز مشرف نے جب 1999 میں حکومت کا تختہ الٹا تو اس وقت آصف زرداری جیل میں تھے اگر ان کے خلاف کوئی ثبوت موجود تھے تو اس وقت سامنے کیوں نہیں لائے گئے اب اپیل میں جانے کے بعد سارے انکشافات کیوں کئے جارہے ہیں اور بے نظیر بھٹو کی شہادت مشرف کے دور صدارت میں ہی ہوئی تھی اور اس وقت ڈاکٹرذوالفقار مرزا سندھ کے وزیرداخلہ تھے اس وقت مشرف کو ساری باتیں کیوں یاد نہیں آئیں۔انہوں نے کہا کہ بانی ایم کیوایم بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ اور گرفتارمجرم کلبھوشن یادو کی طرح پاکستان کے غدار ہیں اور غدار کی سزا صرف موت ہے اگر وفاقی حکومت ہمیں اجازت دے دے تو ہم ایم کیوایم کے بانی کو پھانسی پر لٹکانے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا ہماری قیادت نے اپنے ہر وعدے پر عملدرآمد کرکے دکھایا آج کراچی ایک پرامن شہر بن چکا ہے جس میں سندھ حکومت کے ساتھ ساتھ آرمی اور رینجرز کا کردار مثالی ہے۔سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ 9 اور 10 محرم کے روز موبائل فون سروس کی معطلی کے لئے وفاق کو درخواست دے دی ہے جس ضلعے کی انتطامیہ نے ہمیں درخواست دی وہاں موبائل فون سروس معطل کی جائے گی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

