لاہور(ویب ڈیسک) سانحہ ماڈل ٹاون کیس پر لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے حکم سنائے جانے کا بعد پنجاب حکومت نے اپنی حکمت عملی بنانے کیلئے ہنگامی طور پر اہم اجلاس طلب کر لیا نجی ٹی وی کے مطابق رانا ثنا اللہ اور رانا مقبول سمیت اہم قانونی مشیر اس اجلاس کا حصہ ہوں گے ۔ اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کے حوالے سے حکمت عملی بنائی جائے گی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ صورتحالمیں پنجاب حکومت نے تفصیلی فیصلہ ملتے ہی انٹرا کورٹ میں فیصلہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے لاہورہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹائون کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دیا تھا۔ عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظر عام پر لا نے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دے رکھی تھی ۔ عوامی تحریک کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نے فیصلہ سناتےہوئے رپورٹ کو منظرعام پر لانے کا حکم دے دیاہے ۔واضح رہے کہ 17جون 2014کو پولیس نے منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ پر رکاوٹیں ہٹانے کے لیے آپریشن کیا تھا جس میں کارکنان کی مزاحمت کرنے پر پولیس نے ان پر فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد شہید ہو گئے تھے ۔سانحہ کی تحقیقاتی رپورٹ جسٹس باقر نجفی نے تیار کی تھی مگر حکومت نے اسے منظر عام پر لانے سے انکار کر دیا تھا اور اس رپورٹ کی عوام تک رسائی سے گریزاں رہی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

