تازہ تر ین
indian flag

آزاد بلوچستان مہم بھارتی خفیہ اداروں کی سرپرسرستی میں چلائے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (آئی این پی) سوئٹزرلینڈ میںآزاد بلوچستان سے متعلق مہم بھارتی خفیہ ادارے کی پشت پناہی پر ایک این جی او کی جانب سے چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ براہمداغ بگٹی سمیت دیگر پاکستان مخالف لابیوں کو بھی مہم میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں بلوچستان کی علیحدگی سے متعلق بینرز اور مہم ایک بھارتی این جی اوز چلا رہی ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی”را“ پاکستان مخالف لابیوں اور بھارتی این جی اوز سمیت برہمداغ بگٹی کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف سرگرم ہے۔ ذرائع کے مطابق جنیوا میں پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے بھارتی خفیہ اداروں کی مہم کی حکومت پاکستان کو بروقت اطلاع نہیں دی گئی حکومت کو دیگر ذرائع سے بھارتی کارستانیوں سے متعلق علم ہوا،جس پر جنیوا میں پاکستانی سفیر کی سرزنش کی گئی اور پاکستان میں سوئٹزرلینڈ کے سفیر کو وزارت خارجہ بلا کر سخت احتجاج کیا گیا اور اب بھارت کی طرف سے پاکستان مخالف پراپیگنڈے کے ایشو پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں سوئٹزرلینڈ سمیت دیگر ممالک میں پاکستان مخالف سرگرمیوں پر تفصیلی بحث اور اس کے تدارک کےلئے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے نیٹ ورک کی سر گرمیوں سے متعلق عالمی برادری کو ڈوزیئر ارسال کئے جائیں گے جس کےلئے دنیا میں موجود پاکستانی مشنز کو اہم ذمہ داری سونپی جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv