جنیوا(ویب ڈیسک) پاکستان نے سوئٹزلینڈ سےآزاد بلوچستان سے متعلق تشہیری مہم روکنےاورکالعدم بی ایل اے کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اقوام متحدہ جنیوا میں پاکستان کے مستقل مندوب فرخ عامل نے سوئس ہم منصب کو ایک مراسلہ بھیجا ہے جس میں سوئس سرزمین کو بی ایل اے تنظیم کی بھارتی گٹھ جوڑ سے پاکستان مخالف سرگرمیوں کےاستعمال پر گہری تشویش اور تحفظات سے آگاہ کیا گیاہے۔مراسلے کے متن میں کہا گیاہے کہ سوئٹزرلینڈ میں “آزاد بلوچستان” نعرے کی تشہیر پاکستان کی سالمیت و خود مختاری پر حملہ ہے، کالعدم دہشت گرد تنظیم پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز اورمعصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث ہے جب کہ برطانیہ میں بھی یہ تنظیم اور امریکا میں اس کے کئی نمائندے دہشت گرد قرار دیئے جا چکے ہیں۔ مراسلے میں آزاد بلوچستان کی تشہیر روکنے،کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کی تشہیری کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

