لاہور: این اے 120 میں ضمنی انتخاب کا معرکہ کل ہو رہاہے جس کے لیے فوج کی زیرِنگرانی انتخابی سامان کی ترسیل کی جارہی ہے۔لاہور کے اہم سیاسی حلقے این اے 120میں ضمنی انتخاب کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔پولنگ کے لیے انتخابی عملے کو بیلٹ پیپرز،ووٹر لسٹیں،اسٹیشنری،بیلٹ باکسزاور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جارہا ہے۔ صوبائی الیکشن کمیشن کے دفترکی سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کرکے کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو اندر آنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ فوجی کی نگرانی میں پریزائڈنگ افسر انتخابی سامان متعلقہ پولنگ اسٹیشنز لے جارہے ہیں۔ انتخاب کے لیے ساڑھے تین لاکھ بیلٹ پیپرز فوج کی سیکورٹی میں ریٹرنگ افسر کے دفاتر پہنچائے گئے ۔الیکشن کمیشن نے حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا ہے۔حلقے میں ووٹرز کی کلُ تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 633 ہے۔ مذکورہ انتخاب میں 21 پولنگ اسٹیشنز پر پہلی بار 50بائیومیٹرک ووٹنگ مشینوں کا تجرباتی بنیادوں پر استعمال کیا جارہا ہے۔سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن)اور تحریک انصاف میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔انتخاب میں کلُ 44امیدوار میدان میں ہیں جو اپنی جیت کو کامیاب بنانے کے لیے ووٹرز کو اپنے حق میں قائل کررہے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

