لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) نواز شریف کی سیاست ختم ہو گئی، ماڈل ٹاو¿ن آفس میں زکوٰة کے چیئرمین اور دیگر اداروں کے سربراہوں کو بلایا جا رہا ہے، 480 گھرانے ہیں جن کو زکوٰة دی جاتی ہے، کہا جا رہا ہے کہ ہم سے زکوٰة لیتے ہیں اس لئے ووٹ بھی ہمیں دیں، ڈاکٹر یاسمین راشد کے حکومت پر پری پول رگنگ کے الزامات۔ حلقہ این اے 120 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کیلئے تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے الزام عائد کیا ہے کہ ماڈل ٹاو¿ن آفس میں زکوٰة کے چیئرمین اور دیگراداروں کے سربراہوں کو بلایا جا رہا ہے، 480 گھرانے ہیں جن کو زکوٰة دی جاتی ہے، زکوٰة کے ذریعے 4 ہزار ووٹ خریدنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ یاسمین راشد نے بتایا کہ زکوٰة لینے والے خاندانوں سے کہا جا رہا ہے کہ ہم سے زکوٰة لیتے ہیں اس لئے ووٹ بھی ہمیں دیں۔ رہنماءپی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف کی سیاست ختم ہو چکی ہے، اگلی بار عمران خان وزیر اعظم ہوں گے۔ پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے مریم نواز پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے ہدایات دی ہیں کہ زکوٰة لینے والوں کو کہا جائے کہ وہ شیر پر مہر لگائیں۔ لاہور میں اعجاز چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کاکہنا تھا کہ مریم نواز نے سرکاری مشینری استعمال کرتے ہوئے اپنی والدہ کی مہم چلائی، ان کی طبیعت ایسی نہیں کہ وہ گلی گلی گھوم سکے، وہ تو شہزادی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 30 سال میں ن لیگ نے حلقے کے لیے کچھ نہیں کیا جبکہ انتخابی مہم کے دوران یہاں ترقیاتی کام کروا کے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اعجاز چوہدری کاکہنا تھا کہ زکوٰة کے ذریعے کمپین انتہائی غلط حرکت ہے، ووٹ مقدس امانت ہے، پی ٹی آئی کی کمپین سے بھی مسلم لیگ ن خوفزدہ ہوچکی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

