اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو عہدہ سے ہٹانے کے لئے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔ مفتی اسماعیل کو مشیر خزانہ بنانے کی تجویز زیر غور ہے۔ معلومات کے مطابق پانامہ کیس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نامزد ملزم قرار دینے اور پھر نیب میں ریفرنس دائر ہونے رپ حکومت کے لئے اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ کے عہدہ پر برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم کے سپیشل اسسٹنٹ مفتی اسماعیل نے 13نومبر کو اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا تھا جس کو وزیراعظم نے منظور بھی کر لیا ہے۔ ذرائع وزیراعظم ہا¶س کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مفتی اسماعیل سے مشاورت کر کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ2روز میں اسحاق ڈار اپنے عہدہ وزارت سے استعفیٰ دے دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سابق وزیراعظم سے بھی ٹیلی فونک مشاورت کر لی ہے جس کی انہوں نے بھی فیصلہ کی توثیق کی ہے۔ واضح رہے کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس اگر دوبارہ کھول دیا گیا تو اس میں اسحاق ڈار کا اہم کردار ہو گا اور اس مقدمہ میں اہم گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

