کراچی: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں مون سون بارشوں کا سلسلہ ختم ہوگیا ہےاور آئندہ دنوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ ریجنل ڈائریکٹر محکمہ موسمیات شاہد عباس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں رواں سال کا مون سون سسٹم اختتام پذیر ہوگیا ہے،شہرمیں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ 15جولائی سے 15ستمبر تک ہوتاہے جب کہ شمالی علاقہ جات میں مون سون کا سلسلہ 30 ستمبر تک جاری رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں رواں سال مون سون سسٹم میں بارشوں کے چار سے پانچ اسپیل ہوئے ہیں تاہم مون سون کا یہ سلسلہ اب ختم چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شہر میں اگلا ہفتہ گرم رہنے کا امکان ہے اور آنے والے چندروز کے دوران درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے جب کہ سمندرمیں کوئی موسمیاتی سرگرمی ہوئی تو درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوگا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

