اسلام آباد (سید انوار زیدی سے) ضیاءشاہد نے صحافت کو ایک نئی سمت پر گامزن کیا اس سے پہلے صحافت برائے صحافت نہیں تھی لیکن انہوں نے ہر طبقہ فکر کو نہ صرف اپنے اخبار میں جگہ دی بلکہ ان کی حقیقی ترجمانی کی اور حقائق کو بغیر لگی لپٹی رکھے عوام تک پہنچایا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر ترین لیڈر سینیٹر راجہ ظفرالحق نے نمائندہ خبریں سے ایک گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ضیاءشاہد ایک انتہائی مدبر اور بیباک صحافی ہیں انہوں نے ہمیشہ صحافتی اقدار کی حرمت کو مقدم رکھا اور آج بھی وہ ان ہی اصولوں کے مطابق اپنے قلم کی سیاہی کو ان سیاہ کاروں کے خلاف استعمال کررہے ہیں جو اس ملک کی سلامتی کو کسی بیرونی طاقت کے ایجنڈے پر نقصان پہنچانے کے درپے ہیں انہوں نے کہا کہ ضیاءشاہد کی 50 سالہ صحافتی زندگی کا سفر اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ انہوں نے قلم کی تلوار کی دھار سے ہر ظلم کا راستہ کاٹا اور مظلوم کی آواز بن کر ظالم کے ظلم کو بے نقاب کیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

