Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

اگلا وزیر اعظم کون ؟؟مریم نواز کا بڑا دعویٰ

By adminستمبر 13, 2017
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
marryam nawaz
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر عوام کا جذبہ رہا تو نواز شریف کو چوتھی بار وزیر اعظم بننے سے کوئی نہیں روک سکتا، جن لوگوں کے عدالتوں میں سالہا سال اور مہینوں سے مقدمات زیر التواءہیں میرا انہیں مشورہ ہے کہ نواز شریف کو فریق بنا لوانکے مقدمات کے سالوںنہیں دنوں میں فیصلے ہوں گے، جب 17ستمبر کو ڈبے کھلیں گے تو ان میں سے شیر ہی نکلے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے (ن) لیگ اقلیتی ونگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر انسانی حقوق طاہر خلیل سندھو اور اقلیتی اراکین اسمبلی سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ مریم نواز نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ قیادت پر جانثاری میں مسیحی بہن بھائی کسی سے کم نہیں ہیں۔ آپ اور میں جس لیڈر کے ماننے والے ہیں وہ یہ کہتا ہے کہ ان کو اقلیت بھی مت کہو، یہاں اقلیت اور اکثریت نہیں بلکہ پاکستان میں بسنے والے ہر مذہب کے لوگ صرف پاکستانی ہیں ۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا نوا ز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ منظور ہے؟ جس پر شرکاءنے بلند آواز میں ناں کہا۔ اگر نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ منظورنہیں تو کیا جس جدوجہد کے لئے نواز شریف نکلا ہے اس کا ساتھ دو گے؟۔ 2013ءمیں نواز شریف کو ٹوٹا پھوٹا پاکستان ملا تھا، اس وقت مساجد، چرچز اور عبادتگاہوں پر حملے ہوا کرتے تھے وہ وقت یاد ہے اور آج کا وقت بھی دیکھ رہے ہو کتنا فرق آیا ہے، آپ کو کونسا پاکستان چاہیے، آپ کو وہ پاکستان چاہیے جس میں دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ رہی ہو اورکون ہے جس نے دہشتگردی پرکاری ضرب لگائی، چار سال کی انتھک محنت سے لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے دور کئے، کون ہے جس نے سی پیک کا منصوبہ شروع کیا، کون ہے جس نے موٹر ویز بنائیں، کون ہے جس نے پاکستان کو معاشی استحکام دیا؟ یہ بتائیں کس نے ملک میں گالم گلوچ کا کلچر متعارف کرایا جس پر شرکاءنے پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی۔ مریم نواز نے کہا کہ کون ہے جس نے ملک کو سازشوں کے سوا کچھ نہیں دیا، کس نے یہاں دھرنوں کی سیاست کی روایت ڈالی، کون ہے جس نے کروڑوں ووٹوں سے منتخب ہونے والے وزیرا عظم کے خلاف سازش کی؟۔ خیبر پختوانخواہ میں عوام ڈینگی سے مر رہے ہیں اور وہ لندن میں شادیوں کی تقریبات میں شریک ہو رہے ہیں، کون ہے وہ جو لاہوروالوں سے ووٹ تو مانگتا ہے لیکن لاہور سے باہر کر لاہور کی ترقی کو گالی دیتا ہے۔ مریم نوازشریف نے کہا کہ 2013ءمیں کھیلوں کے میدان ویران پڑے ہوئے تھے آج ساڑھے چار سال بعد جب نواز شریف وزیر اعظم نہیں بھی ہے تو کھیل کے میدانوں میں رونقیں لگی ہوئی ہیں۔ ایسے وزیر اعظم کو نا اہل کیا گیا جس نے ڈوبتی معیشت کو سنبھالا، شرح نمو کو 2.8سے 5.3پر پہنچایا، عوام کو 20،20گھنٹے کی لوشیڈنگ سے چھٹکارا دلایا، نواز شریف نے سٹاک ایکسچینج کو 54ہزار پوائنٹس کی تاریخی بلندی پر پہنچایا لیکن جب کروڑوں ووٹوں سے منتخب ہونے والے وزیر اعظم کو نا اہل کیا گیا تو سٹاک ایکسچینج تیزی سے نیچے گئی حالانکہ اس وقت بھی حکومت مسلم لیگ (ن) کی ہی تھی لیکن یہ ہے پاکستان کےلئے نواز شریف۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو جس طرح نا اہل کیا گیا میں سوچتی ہوں کہ جن کے مقدمے عدالتوں میں چل رہے ہیں او ران کے سالوں، مہینوں سے فیصلے نہیں ہو رہے میں ان کو مشورہ دیتی ہوں کہ نواز شریف کو فریق بنا لو سالوں میں نہیںدنوں میں فیصلہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اس لئے نا اہل کیا گیا کیونکہ پورے پاکستان میں ایک ہی اہل ہے ، نظر آرہا تھاکہ 2018ءکا انتخاب بھی نواز شریف جیت جائے گا اور اگر کسی کو شک تھا تو اب وہ بھی دورہو گیا ہے اور اب انشا اللہ 2018ءکا الیکشن نواز شریف ہی جیتے گا۔ انہوں نے شرکاءکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ این اے 120کے حلقے میں مسیحی بھائیوں، بہنوں ، ہندو برادری کو یہ پیغام دیدو کہ اگر پاکستان کی ترقی چاہتے ہو ، پر امن پاکستان چاہتے ہو ، ترقی کرتا پاکستان چاہتے ہوئے ، منتخب نمائندے کو عزت چاہتے ہوئے ، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ چاہتے ہو ،ووٹ کی عزت چاہتے ہو تو نواز شریف کا ساتھ دو اور بیگم کلثوم نواز کو بھاری اکثریت سے کامیاب کراﺅ۔ کیا 17ستمبر کو شیر پر مہر لگاﺅ گے؟ جب ڈبے کھلیں گے تو کیا نکلے گا جس پر شرکاءنے شیر شیر کے نعرے لگائے ۔ انہوںنے کہا کہ اگر یہی محبت او رجذبہ رہا تو نواز شریف کو چوتھی بار بھی وزیر اعظم بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ نواز شریف کل بھی تھا آج بھی ہے اور انشا اللہ کل بھی رہے گا۔

admin

Keep Reading

حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی

پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا

خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان

لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے

زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل

ٹیکنالوجی کی دنیا میں پاکستانی نوجوان کا دھماکا: ایلون مسک کی اسپیس ایکس ‘کرسر اے آئی’ کو 60 ارب ڈالر میں خریدنے کو تیار

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.