انقرہ (ویب ڈیسک) ترکی کے وزیرخارجہ مولودجاویش اوغلو نے خاتون اوّل امینہ اردگان کے دورہ بنگلہ دیش کے دوران روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ میں پہنچ کر انکے جذبات کی عکاسی کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ روہنگیا کی خواتین بچوں اور مردوں کی حالت زار دیکھ کر خاتون اوّل بے اختیار رورہی تھی اور ہمارے دل بھی ہچکیاں بھر رہے تھے۔ برمی فوجیوں کے ظلم وتشدد کا ذکر سن کر دھاڑیں مار مار کر رونے والی خواتین کو سینے سے لگا کر وہ کہتی رہیں کہ مجھے اپنے سارے آنسو دے دو ،انشا اللہ برما کی سرزمین مسلمانوں پر تنگ کرنے والے اللہ کے عذاب کا سامنا کریں گے۔وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ خاتون اوّل نے واپسی پر ترک صدر طیب اردگان کو برمی مسلمانوں کی حالت زار سے آگاہ کیا جس کے بعد ترک صدر نے مسلمان حکمرانوں سے ملاقاتوں کے بعد انہیں روہنگیاکے مسلمانوں کے بارے میں سنجیدگی سے حکمت عملی اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ترک حکومت اور عوام برمی مسلمانوں کوظالموں کے رحم و کرم پر نہیں رہنے دے گی۔ترک کواپریشن ایجنسی اور ترکش ریڈکریسنٹ روہنگیائی مہاجرین کی ہر ممکن مدد کررہی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

