تل ابیب (ویب ڈیسک)اسرائیلی فوجی ادارے انٹرنل اسرائیل ڈیفنس فورسز کی رپورٹ کے مطابق صہیونی افواج میں شامل خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے رجحان میں خوفناک اضافہ ہوگیا ہے، ہر 6میں سے ایک خاتون کو دوران ملازمت جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے۔
اسرائیلی اخبار ”ہرٹز“ نے انٹرنل اسرائیل ڈیفنس فورسز کی سروے رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج میں کام کرنے والی خواتین نے دوران ملازمت انہیں انکار کے باوجود مرد فوجیوں کی جانب سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی شکایات کی ہیں۔ سروے کے مطابق60فیصد خواتین سپاہیوں اور فوجی افسران نے مرد فوجیوں کی جانب سے انہیں جنسی تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا اقرار کیا ہے۔ مرد فوجی خواتین کو جنسی لطائف، کہانیاں اور فحش فلمیں بھیجتے ہیں۔65فیصد خواتین فوجیوں کا کہنا تھا کہ ان پر جنسی جملے کسے جاتے ہیں جبکہ35فیصد کا کہنا تھا کہ انہیں مسلسل جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ سروے میں شامل12فیصد خواتین فوجیو ںکا کہنا تھا کہ انہیں وحشیانہ انداز میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ5فیصد کا کہنا تھا کہ ان پر رقم یا تحائف کے بدلے جنسی تشدد کیا جاتا رہا۔
سروے کے مطابق جن خواتین نے جنسی تعلق قائم کرنے سے انکار کیا ان میں 3فیصد خواتین کا کہنا تھا کہ انہیں دھمکیاں دی جاتی ہیں یابلیک میلنگ کے ذریعے انہیں جنسی تعلق پر مجبور کیا جاتا ہے جبکہ1فیصد خواتین نے خود پر جنسی حملوں کی شکایت کی۔
اسرائیلی اخبار کے مطابق یہ اعداد و شمار اس سے کہیں زیادہ ہیں کیوں کہ اکثر خواتین اپنے اوپر ہونے والے مظالم اور جنسی حملوں کی شکایت نہیں کرتیں کیوں کہ اسرائیلی فوج میں ان کی شکایات کو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

