تازہ تر ین
M D

تحریک انصاف کرپشن کا الزامات دینے سے قاصر، جواباً ایم ڈی خیبربینک کو فارغ کر دیا

پشاور:اتحادیوں کی خوشنودی کی ضرورت یا اصولی مؤقف؟ خیبر پختونخوا حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا۔ صوبائی حکومت نے ایم ڈی خیبر بینک کو مزید توسیع نہ دینے کی منظوری دیدی۔ ایم ڈی خیبر بینک کی تعیناتی کے لئے عنقریب اشتہار دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ایم ڈی خیبر بینک نے وزیر خزانہ مظفر سید کے خلاف اخبارات میں اشتہار دیا تھا جس میں مذکورہ اشتہار میں صوبائی وزیر خزانہ پر کرپشن کے الزامات لگائے گئے تھے۔ مظفر سید کا تعلق پی ٹی آئی حکومت کی سب سے بڑی اتحادی جماعت جماعت اسلامی سے ہے۔

خیبر پختونخواہ کی حکومتی جماعت تحریک انصاف نے بینک آف خیبر کے ایم ڈی شمس القیوم کو مدت ملازمت میں توسیع کی مخالفت کر دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں خیبر بینک کے ایم ڈی کو عہدے سے ہٹائے جانے کی پالیسی کی باضابطہ منظوری دے دی گئی۔صوبائی کابینہ کے مطابق ایم ڈی خیبر بینک نے وزیر کے خلاف اخبار کو اشتہار دے کر ملازمتی معاہدے کی خلاف ورزی کی جب کہ شمس القیوم کو 7 دن میں پوزیشن کلئیر کرنے کے لئے نوٹس جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv