کابل:پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70ہزار سے زائد قیمتی جانیں قربان کردیں اور کئی ٹریلین ڈالر کا نقصان اٹھا یالیکن پھر بھی امریکہ اور افغانستان پاکستان کے خلاف بیان بازی کرتے رہتے ہیں ۔افغان حکومت نے بھی ماضی میں کئی بار پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کے حوالے سے جھوٹے الزامات لگائے ہیں جبکہ پاکستان کا سب سے بڑا دشمن بھارت بھی اسی قسم کی زبان استعمال کرتا ہے ۔جھوٹے الزامات کے بعد اب افغان آرمی کے جنرل پاکستان سے جنگ کی بھی باتیں کر رہے ہیں ۔حال ہی میں افغان آرمی کے میجر جنرل ڈی لانگ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے براہ راست جنگ پر ایسے ہی خوشی ہو گی جیسے کسی کو اپنے محبوب کے ساتھ شادی پر ہوتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری خواہش پوری ہو گی ۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب کسی افغانی جنرل نے پاکستان سے جنگ کی خواہش کا اظہار کیا اس سے قبل گزشتہ سال مئی میں افغان آرمی چیف جنرل قدام شاہ شمیم نے کہا تھا کہ اگر سرحد پار سے جارحیت بند نہ ہوئی تو فوجی طاقت کا آخری آپشن استعمال کیا جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیوڈرنڈ لائن کے ساتھ جارحیت کا جواب دینے کے لیے فوج کا استعمال کیا جا سکتا ہے ۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

