ممبئی(آئی این پی ) وارانسی کی عدالت میں بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی تلاش گمشدگی کے پوسٹرز لگ گئے، اگر مودی جلد حلقے میں نہ آئے تو گمشدگی کی ایف آئی آر درج کرا دی جائے گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں نامعلوم افراد نے ضلعی عدالت کے احاطے میں نریندرا مودی کی تلاش کے لئے اشتہارات لگا دیے، بڑی تعداد میں چسپاں کیے گئے اشتہارات میں مودی کی تصاویر اور ہندی زبان میں دلچسپ عبارت درج ہے۔ اشتہارات میں لکھا کہ تلاش گمشدگی برائے لاپتہ ممبر پارلیمنٹ مودی جی جانے وہ کون سا دیش ہے جہاں تم چلے گئے ۔ اشتہارات میں یہ بھی بتایا گیا ہے مودی جی کو تلاش کون کر رہا ہے۔ ایسا کرنے والوں نے خود کو لاچار اور بے بس عوام لکھا ہے۔ مودی جی تک یہ پیغام بھی پہنچایا گیا ہے کہ اگر وہ جلد ہی حلقے میں نہ آئے تو گمشدگی کی ایف آئی آر درج کرا دی جائے گی۔بھارتی وزیراعظم سے متعلق ایسے اشتہارات پر پولیس حرکت میں آ گئی اور نامعلوم افراد کی تلاش شروع کردی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق معاملے سے متعلق جب مودی کے پارلیمانی دفتر سے رابطہ کیا گیا تو انچارج شیوشرن پاٹھک نے کہا کہ فی الحال ان اشتہارات سے متعلق کوئی رائے نہیں دی جا سکتی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

