ممبئی (آن لائن) بھارتی انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن سمیت بھارت کی 33 بڑی شخصیات کےخلاف پاناما لیکس میں تفتیش کا آغاز کردیا۔پاناما لیکس اور آف شور کمپنیوں کی حقیقت سامنے آنے کے بعد عالمی سیاسی رہنماں کے ساتھ شوبز انڈسٹری کے بڑے بڑے نام بھی سامنے آئےتھے، آف شور کمپنیوں کے مالکان کے نام اور شواہد سامنے آنے کے بعد کئی عالمی رہنماں نے اپنے عہدوں سے استعفی دیا اور سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی اسی معاملے کی زد میں آئے۔پاناما لیکس میں بھارت کے سپر اسٹار امیتابھ بچن پر بھی آف شور کمپنی اور اکانٹس بنانے کا الزام عائد کیا گیا تھا جس کے جواب میں امیتابھ بچن نے اپنے اوپر لگنے والے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان پر لگنے والے تمام الزامات بے بنیاد ہیں اور انہیں جس آف شور کمپنی کا ڈائریکٹر ظاہر کیا گیا ہے ان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے، امیتابھ کاکہنا تھا کہ انہوں نے تمام ٹیکس ادا کیے ہیں اور اگر ان کے نام پر پیسہ باہر بھیجا بھی گیا ہے تو وہ غیر قانونی طریقے سے نہیں بلکہ قانونی طریقے سے بھیجا گیا ہے۔بھارتی انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے ایک سینئر آفیسر کے مطابق تحقیقات میں کوئی کمی نہیں رکھی جائے گی ، ہم پاناما پیپرز میں شامل افراد کے خلاف تیزی سے معلومات جمع کررہے ہیں ، جن لوگوں کے نام آف شور کمپنیوں میں موجود ہوں گےانہیں کڑی سزا دی جائےگی، امیتابھ کا شمار بالی ووڈ کے سپر اسٹارز میں ہوتا ہے لیکن اس کا اثر تفتیش پر نہیں پڑے گا اور ان کے خلاف غیر جانبدارانہ طریقے سے تفتیش کی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امیتابھ بچن فی الحال پاناما کاغذات میں بتائی گئی کسی فرم کے مالک نہیں ہیں لہذا ہم بنا کسی ٹھوس ثبوت کے مقدمہ درج نہیں کرسکتے اس لیے ان کے خلاف معلومات جمع کی جارہی ہیں تاکہ ہم سے کسی قسم کی کوئی کوتاہی سرزد نہ ہوجائے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

