تازہ تر ین

چین اور بھارت کی فوجیں پھر آمنے سامنے ، کشیدگی آخری حد تک پہنچ گئی

لندن (نیٹ نیوز) انڈین حکام کا کہنا ہے کہ مغربی ہمالیہ میں انڈیا اور چین کے درمیان متنازعہ سرحد پر دونوں ممالک کی افواج کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔ انڈین خبررساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کا کہنا ہے کہ چینی فوجیوں نے پنگونگ جھیل کے نزدیک انڈین علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کے بعد فوجیوں نے دونوں جانب سے ایک دوسرے پر پتھر پھینکے جس سے دونوں اطراف کے فوجی معمولی زخمی ہوئے۔ بیجنگ کا کہنا ہے کہ اس کے فوجی اپنی سرحدی حدود کے اندر تھے۔ خیال رہے کہ انڈیا، چین اور بھوٹان کے سرحدی علاقے ڈوکلام کی وجہ سے انڈیا اور چین کے درمیان صورتحال کشیدہ ہے۔ پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے انڈین فوجی اہلکاروں کے حوالے سے بتایا کہ حالیہ جھڑپ میں فوجیوں نے چینی فوجیوں کو ان علاقوں میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے انسانی زنجیر بنائی جس پر انڈیا اپنا دعویٰ کرتا ہے۔ لداخ کے علاقے میں واقع اس علاقے کو چین بھی اپنی سرزمین قرار دیتا ہے۔ ایک انڈین اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کرسکتے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں اور ایسا پہلی بار نہیں ہوا۔چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انڈیا چینی زمین سے فوری طور پر اور بغیر کسی شرط کے تمام اہلکار اور ساز و سامان واپس بلائے۔
جھڑپ



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv