تازہ تر ین

ٹرمپ کے تختہ الٹنے کی سازش بے نقاب،حیرت انگیز انکشافات

واشنگٹن (ویب ڈیسک ) وائٹ ہاو¿س کے سابق کمیونیکیشنز ڈائریکٹر انتھونی اسکاراموچی نے دعویٰ کیا ہے کہ واشنگٹن میں کچھ لوگ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تختہ الٹنے کی سازش کر رہے ہیں۔اسکاراموچی کو گزشتہ ماہ ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدے سے برطرف کر دیا تھا اور وہ صرف 10 دن تک کمیونیکیشنز ڈائریکٹر کے عہدے پر فائر رہ سکے تھے۔ اپنی برطرفی کے بعد امریکی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو میں اسکاراموچی نے دعویٰ کیا کہ واشنگٹن اور وائٹ ہاو¿س کے اندر موجود کچھ عناصر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر نہیں دیکھنا چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ واشنگٹن میں موجود سیاسی اسٹیبلشمنٹ کے نمائندے نہیں ہیں لہٰذا انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ واشنگٹن اور وائٹ ہاو¿س کے اندر بھی بعض عناصر ایسے موجود ہیں جو صدر کے مفادات اور ان کے ایجنڈے کی تائید نہیں کرتے۔ اسکارا موچی نے کہا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں تو انہیں وائٹ ہاو¿س میں زیادہ سے زیادہ وفاداروں کو لانا ہوگا۔جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ ان سازشیوں کے نام ظاہر کریں تو انہوں نے کہا کہ وہ پہلے ہی چند افراد کے نام منظر عام پر لا چکے ہیں۔ خیال رہے کہ اسکاراموچی کی وائٹ ہاو¿س میں تعیناتی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے پریس سیکریٹری سین اسپائسر اور چیف آف اسٹاف رینس پرائی بس کو عہدوں سے ہٹنا پڑا تھا۔ اسکارا موچی نے پرائی بس پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ صحافیوں کو معلومات لیک کرتے ہیں جس کے بعد ٹرمپ نے انہیں عہدے سے ہٹا دیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv