لکھنو¿ (ویب ڈیسک ) بھارتی علماءنے اپنے قومی ترانے کو غیراسلامی قرار دیتے ہوئے یوم آزادی پر اسے پڑھنے سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کی حکومت نے مدارس میں یوم آزادی کی تقریبات منانا لازمی قرار دے دیا جس کے ثبوت کے طور پر مدارس انتظامیہ کو تقریبات کی ویڈیو بنانے کا بھی حکم دیا ہے تاہم دوسری جانب بھارتی علما نے قومی ترانے کو غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے یوم آزادی پر اسے پڑھنے سے انکار کردیا۔ بھارتی علما نے عوام سے بھی قومی ترانہ نہ پڑھنے کی اپیل کی۔مولانا اسجد رضا خان نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رابندر ناتھ ٹیگور نے یہ ترانہ برطانوی بادشاہ جارج پنجم کی تعریف میں لکھا تھا اور بادشاہ کو اپنا ”ادھی نایک“ یعنی تقدیر کا فیصلہ کرنے والا قرار دیا تھا، جب کہ اسلام کی رو سے ہمارا ادھی نایک اللہ تعالی ہے، اس لیے ہم یہ ترانہ نہیں پڑھیں گے، یہاں تک کہ راجستھان کے گورنر کلیان سنگھ نے بھی بھارتی قومی ترانے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے اس میں ترمیم کا مطالبہ کیا تھا۔
مولانا اسجد رضا خان نے کہا کہ شریعت کی رو سے تصویر اور ویڈیو بنانا غیر اسلامی ہے، حکومت ہم سے مدارس میں شریعت کی خلاف ورزی کا مطالبہ کررہی ہے۔ انہوں نے تمام مدارس سے اپیل کی اگر بھارت کا جشن آزادی منانا ہے تو منائیں لیکن قومی ترانہ نہ گائیں۔ پیلی بھیت کے مفتی مولانا زرتاب رضا خان نے بھی کہا کہ وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ متنازع سرکاری حکم نامہ واپس لیں بصورت دیگر مسلمان قانون کی خلاف ورزی پر مجبور ہوجائیں گے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

