دبئی(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں گرمی کی شدت اس قدر بڑھ گئی ہے کہ سڑک پر کھڑی گاڑیوں میں ا?گ بھڑکنا شروع ہو گئی ہے۔
خلیجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ایک دن میں شدید گرمی کی وجہ سے گاڑیوں میں ا?تشزدگی کے دو واقعات سامنے آئے جس کے بعد حکام نے شہریوں کو حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ ا?گ لگنے کا پہلا واقعہ صبح ساڑھے 10 بجے ام القیون کے علاقے میں پیش آیا جب شہری انتظامیہ کو اطلاع ملی کہ الاتحاد روڈ پر کھڑی ایک گاڑی میں اچانک ا?گ بھڑک اٹھی ہے۔ اس کے بعد فائرفائٹرز کی ایک ٹیم فوری طور پر روانہ کی گئی جس نے ا?گ کو پھیلنے سے روک دیا۔
دوسرا واقعہ دبئی میں تقریباً صبح 11 بجے پیش آیا جب ابوظہبی سے دبئی میڈیا سٹی جانے والی منی بس میں اچانک ا?گ بھڑک اٹھی۔ دبئی پولیس اور شہری دفاع کے حکام نے فوری طور پر شیخ زید روڈ کو بند کر کے بس میں لگی آگ کو بجھایا اور اس میں سوار 27 مسافروں کو بحفاظت نکال لیا۔ اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
محکمہ شہری دفاع کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کا باقاعدگی سے فٹنس ٹیسٹ کرائیں اور خاص طور پر گرمیوں میں گاڑیوں کا خاص خیال رکھا جائے کیوں کہ درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گرمیوں میں روزانہ کی بنیاد پر گاڑی کا پانی اور درجہ حرارت چیک کریں، ایندھن ٹینک کا ڈھکن مضبوطی سے بند کریں تاکہ پٹرول لیک نہ ہو، دوران ڈرائیونگ سگریٹ پینے سے گریز کریں، ایندھن بھرواتے ہوئے انجن بند کردیں اور کار کے اندر ایروسول کینز اور دیگر ا?تش گیز مواد رکھنے سے گریز کریں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

