لندن(ویب ڈیسک)گزشتہ سال اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی ایک ویڈیو منظرعام پر آئی تھی جس میں انہوں نے اپنے شدت پسندوں سے امریکہ، برطانیہ و دیگر مغربی ممالک میں حملے کرنے کو کہا تھا۔ اب اس کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی ہے جس میں انہوں نے سعودی شاہی خاندان پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس ویڈیو میں حمزہ بن لادن نے سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز السعودکو برطانیہ کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”شاہ عبدالعزیز نے اسلام سے بے وفائی کرتے ہوئے سلطنت عثمانیہ کے خلاف صلیبی جنگیں لڑنے والوں کا ساتھ دیا اور سلطنت کے انہدام کا باعث بنے۔“
رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو سال میں حمزہ کی طرف سے یہ چوتھا آڈیو یا ویڈیو پیغام ہے۔ رواں سال جنوری میں حمزہ بن لادن کا نام امریکی محکمہ داخلہ نے دہشت گردوں کی ’واچ لسٹ‘میں درج کیا اور انہیں عالمی دہشت گرد قرار دیا تھا۔ اس کی نگرانی ایف بی آئی ایجنٹ علی صوفان کے ذمہ تھی، جس نے اس کے کئی خطوط بھی پڑھ رکھے ہیں۔ علی صوفان کا کہنا ہے کہ ”حمزہ بن لادن اپنے باپ کی موت کا بدلہ لینے کی تیاری کر چکا ہے۔اس کے لکھے گئے تمام خطوط سے یہی ظاہر ہوتا ہے کہ وہ باپ کی موت کا انتقام لینے کی شدید خواہش رکھتا ہے۔“
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

