تازہ تر ین

انتہا پسند ہندوﺅں کی جنونیت جاری, مسلمانوں کو زندہ جلانے کا اعلان

نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) بھارت میں بی جے پی کے کارکنوں اور ہندو انتہا پسندوں نے گائے ذبح کرنے کے شبہ میں مسلمانوں کو سرعام زندہ جلانے کی دھمکی دےدی۔ بھارتی ریاست ہریانہ میں بجرنگ دل کے کارکنوں نے مسلمانوں کے قتل عام کا اعلان کردیا۔ جنونی ہندوو¿ں نے مسلمانوں کو علاقہ چھوڑنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ گائے ذبح کی تو زندہ جلادیا جائے گا۔نریندر مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد سے بھارت میں مسلمانوں پر عرصہ حیات مزید تنگ کردیا گیا ¾ ایک طرف مقبوضہ کشمیرمیں انسانیت سوزمظالم کی تاریخ رقم ہورہی ہے تو دوسری جانب باقی ریاستوں میں بھی مسلمانوں کا بےدردی سے قتل عام جاری ہے۔ چند روز قبل مہاراشٹر میں انتہا پسندوں نے دن دیہاڑے تلواروں کے وار کرکے مسلمان نوجوان کو بڑی بے رحمی سے قتل کیا تھا۔ سب سے بڑی جمہوریت کے جھوٹے دعویدار بھارت میں مسلمانوں کےساتھ ساتھ دیگر اقلیتیں بھی مظالم کی چکی میں پس رہی ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی حکومت نے ہندو انتہا پسندی کے اس جن کو بوتل میں بند نہ کیا تو خود بھارتی ریاست کا اپنا وجود بھی خطرے پڑ سکتا ہے۔
نئی دہلی(خصوصی رپورٹ) بھارتی فوجی عدالت نے کشمیریوں کو جعلی مقابلے میں شہید کرنے والے 5فوجیوں کی عمر قید کی سزا ختم کردی۔آرمڈ فورسز ٹربیونل نے کرنل اور کیپٹن سمیت 5 بھارتی فوجیوں کی عمر قید کی سزا معطل کردی ہے۔ ان فوجیوں کے وکیل میجر ریٹائرڈ آنند کمار نے بتایا کہ ایک دو روز میں انہیں رہا کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ 2010ءمیں لائن آف کنٹرول کے قریب مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گاو¿ں ماڑہل میں ان فوجیوں نے 3 بیگناہ کشمیری 27 سالہ شہزاد خان، 19 سالہ شفیع لون اور 20 سالہ ریاض لون کو درانداز قرار دے کر جعلی مقابلے میں شہید کردیا تھا۔ 2014ءمیں بھارتی فوجی عدالت نے ان کا کورٹ مارشل کرکے عمر قید کی سزا سنائی، جو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کو عمر قید کی سزا دئیے جانے کی پہلی مثال تھی۔ قاتل فوجیوں میں کمانڈنگ افسر کرنل ڈی کے پٹھانیہ، کپتان اوپیندر سنگھ، صوبیدار ستبیر سنگھ، حوالدار دوندرا کمار اور لانس نائیک لکھمی شامل ہیں۔ یہ فوجی تینوں کشمیری نوجوانوں کو نوکری کا لالچ دے کر فوجی کیمپ تک لائے اور وہاں انہیں فائرنگ کرکے شہید کرکے پاکستانی درانداز ہونے کا الزام لگا دیا۔ ان شہادتوں پر وادی بھر میں چھ ماہ تک احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے اور 6ماہ تک ان مظاہروں کے دوران ہلاکتوں‘ گرفتاریوں اور پابندیوں کا سلسلہ جاری رہا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv