ریاض(ویب ڈیسک) سعودی بادشاہ شاہ سلمان نے اپنے بیـٹے کو بادشاہت منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا، غیر ملکی خبر رساں ادارے کا دعویٰ۔تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی بادشاہ شاہ سلمان نے نو مقررہ ولی عہد اور اپنے بیٹے محمد بن سلمان کو تخت منتقل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ویڈیو بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔ دعویٰ کے مطابقسعودی سفارتی حکام اور عرب کے دیگر حکام کے درمیان یہ قیاس آرائیاں ہیں کہ شاہ سلمان اپنے بیٹے کے حق میں دستبردار ہونے کیلئے تیار ہیں۔ رائٹرز نے شاہی محل کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ بادشاہ شاہ سلمان نے اسی ماہ ایک ویڈیو بیان ریکارڈ کروایا ہے جس میں وہ ممکنہ طور پر اپنے بیٹے کو تخت کی منتقلی کا اعلان کرتے ہوئے نظر آئیں گے جو کہ کسی بھی وقت چلایا جاسکتاہے۔ واضح رہے کہ شاہ سلمان کے بیٹے محمد بن سلمان نائب ولی عہد کے عہدے پر تھے جنہیں شہزادہ محمد بن نائف جو کہ ولی عہد تھے کی معزولی کے بعد ولی عہد مقرر کیا گیا ہے۔ رائٹرز کا کہنا ہے کہ محمد بن نائف کی معزولی کی بڑی وجہ ایک مرض میں استعمال کی جانے والی درد کش اور سکون آور ادویات کا استعمال ہے جس کے باعث ان سے ولی عہد کا عہدہ لیکر محمد بن سلمان کو ولی عہد مقرر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ شاہ سلمان کے بیٹے محمد بن سلمان نائب ولی عہد کے عہدے پر تھے جنہیں شہزادہ محمد بن نائف جو کہ ولی عہد تھے کی معزولی کے بعد ولی عہد مقرر کیا گیا ہے۔ رائٹرز کا کہنا ہے کہ محمد بن نائف کی معزولی کی بڑی وجہ ایک مرض میں استعمال کی جانے والی درد کش اور سکون آور ادویات کا استعمال ہے جس کے باعث ان سے ولی عہد کا عہدہ لیکر محمد بن سلمان کو ولی عہد مقرر کیا گیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

