پیرس( ویب ڈیسک) فرانس کی فوج کے سربراہ صدر امینیول میکخواں کی جانب سے دفاعی بجٹ میں کٹوتی کرنے پر احتجاجاً مستعفی ہوگئے ہیں۔جنرل پیئر ڈی ویلرز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اب اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتے کہ فوج اتنی مضبوط رہ سکتی ہے جو ملکی دفاع کے لیے ضروری ہے۔خیال رہے کہ بجٹ کے خسارے کو کم کرنے کے لیے فرانسیسی حکومت نے گزشتہ ہفتے دفاعی بجٹ میں بڑے پیمانے پر کٹوتی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ادھر صدر میکخواں نے کہا ہے کہ وہ فوج کی جانب سے اس بارے میں کسی قسم کی مخالفت برداشت نہیں کریں گے۔گزشتہ ہفتے وزارتِ دفاع میں کی گءایک تقریر میں فرانسیسی صدر نے کہا تھا کہ ’ کچھ چیزوں پر کھلے عام بحث کرنا باوقار نہیں ہے۔‘اسی طرح ایک جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر میکخواں نے کہا تھا کہ ’ اگر فوج کے سربراہ اور صدر میں کسی بات پر اختلاف ہو تو فوجی سربراہ کو گھر جانا پڑے گا۔‘ صدر میکخواں کا مزید کہنا تھا کہ ’ فوجی سربراہ کو ان کی تب تک حمایت حاصل رہے گی جب تک وہ اپنے اختیارات کے اندر رہ کر کام کریں گے۔‘فوج کے سربراہ اور صدر میکخواں کے مابین پائے جانے والے اختلافات کو حل کرنے کے لیے اس جمعے کو ان کی ملاقات متوقع تھی۔جنرل پیئر ڈی ویلرز حکومت کی جانب سے 2017 کے فوجی بجٹ میں 925 ملین ڈالر کی کٹوتی پر سخت برہم تھے۔اس حوالے جنرل پیئر ڈی ویلرز نے ایک پارلیمانی کمیٹی کے سامنے انتہائی سخت الفاظ میں اپنی برہمی کا اظہار کیا تھا۔مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے جنرل پیئر ڈی ویلرز کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ ان کا فرض ہے کہ وہ اپنے تحفظات سے سیاستدانوں کو آگاہ کریں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

