تازہ تر ین
ishaq dar

وزیر اعظم کے سمدھی اسحق ڈار کی خفیہ شادی ،دلہن کون ؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک)معروف صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں مگر انہوں نے خود قومی اسمبلی کی ایک اہم ممبر سے خفیہ شادی رچائی ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام” ڈی این اے “میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے رکن قومی اسمبلی سے خفیہ شادی رچا رکھی ہے ان کی شادی پر بیگم کلثوم نواز بہت رنجیدہ اور سیخ پا تھیں۔معروف صحافی نے خاتون کا نام بتانے سے گریز کیا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ خاتون ایک ذہین اور محنتی ایم این اے ہیں ، اپنی صلاحیتوں کی بنا پر وہ کبھی ایک جماعت میں جاتی ہیں اور کبھی کسی دوسری جماعت میں ہوتی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے مسلم لیگ (ن) اور اسحاق ڈار کو چیلنج کیا ہے کہ وہ اس خبر کی تردید کر سکتے ہیں تو کریں نہیں تو ہم اسی پروگرام میں شادی کا وقت ، جگہ اور دوسرے معاملات بتا دیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv