تازہ تر ین

شریف خاندان کے ٹیکس گوشواروں بارے اہم انکشاف

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے پانامہ جے آئی ٹی کو شریف خاندان کے بارے میں بھیجی جانے والی رپورٹ میں گزشتہ برسوں کے انکم ٹیکس گوشوارے اور ویلتھ اسٹیٹمنٹس جمع نہ کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے لئے شریفک خاندان کے ٹیکس گوشواروں اور ویلتھ اسٹیٹمنٹس کی تفصیلات پر مبنی رپورٹس کی کاپیاں حاصل کرلی ہیں۔ اس ضمن میں دستاویز کے مطابق ریجنل ٹیکس آفس ٹو لاہور کے چیف کمشنر خواجہ عدنان ظہر کی جانب سے وزیراعظم میاں نوازشریف‘ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف‘ وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی بہو اسما ڈار کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی جانب سے 1983ءسے لے کر 2007ءتک ٹیکس گوشوارے و ویلتھ اسٹیٹمنٹ ہی جمع نہیں کروائے گئے کیونکہ اس وقت ویلتھ اسٹیٹمنٹ جمع کرانا لازم نہیں تھا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے صاحبزادے علی ڈار کی بیوی اور وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی اسما ڈار کی ٹیکس تفصیلات کے متعلق ایف بی آ کے پاس کوئی پرانا ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ تیس جون 1995ءکو ختم ہونے والے سال کا وزیراعظم میاںنوازشریف کی ویلتھ اسٹیٹمنٹ کا ریکارڈ دستیاب نہیں ہے تاہم اس بارے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سینئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جو ریکارڈ فراہم کیا جارہا ہے یہ دباﺅ کی وجہ سے بڑی مشکل سے فیلڈ فارمشنز کی جانب سے اکٹھا کروا کر دیا جارہا ہے کیونکہ ٹیکس قانون کے مطابق جو ٹیکس دہندگان باقاعدگی سے ٹیکس گوشوارے جمع کروا رہے ہیں ان کا پانچ سال سے زیادہ پرانا ریکارڈ نہیںرکھا جاتا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv