Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

لبرل مودی کا مکروہ چہرہ بے نقاب ، گائے چوری کرنے پر 3 مسلمان قتل

By adminجون 28, 2017
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
modi
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

نئی دہلی/ کلکتہ (خصوصی رپورٹ)نئی دہلی کے قریب چلتی ٹرین میں ہندو غنڈوں کے ہاتھوں حافظ قرآن نوجوان جنید خان کے قتل کو ابھی 24 گھنٹے گزرے تھے کہ بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے ضلع دینج پور میں انتہاپسند ہندو غنڈوں نے گائے چوری کرنے کا الزام لگا کر 3 مسلمانوں کو بہیمانہ تشدد کے بعد شہید کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع دینج پور میں انتہاپسند ہندو تنظیم کے بھڑکانے پر علاقے کے سینکڑوں مشتعل ہندوں نے مزدوری کرنیوالے 3 مسلمانوں 30 سالہ نثار الحق سکنہ کٹی پورہ 32 سالہ محمد سمیر الدین سکنہ کندر پاڑہ اور 33 سالہ محمد ناصر سکنہ دھالو گنج کا محاصرہ کرلیا۔ تینوں پر الزام لگا دیا کہ یہ مسلمان ذبح کرنے کیلئے گھروں سے گائے چرانے آئے ہیں۔ مشتعل ہجوم نے تینوں مسلمانوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور مر جانے کے بعد بھی مارتے رہے۔ پولیس ہولناک واقعہ رونما ہونے کے بعد وہاں پہنچی اور 3 افراد اسیت باسو، اسی باسو اور کرشنا پوڈر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا اور مسخ شدہ نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کر دیں۔ علاقے میں سخت کشیدگی کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔ادھر اترپردیش میں وارنسی سے 110 کلومیٹر دور گاﺅں نصیرپور میں موٹرسائیکل سوار نامعلوم افراد نے مسجد کے صحن میں ناپاک جانورکا گوشت پھینکا اور للکارنے پر 70سالہ امام مسجد محمدیونس کو گولیاں مار کر قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس کی بھاری نفری اطلاع ملتے ہی علاقے میں کشیدہ صورتحال کنٹرول کرنے پہنچ گئی۔ دوسری طرف نئی دہلی کے قریب متھرا جانیوالی ٹرین میں انتہا پسند ہندوں کے تشدد اور چاقوں کے وار سے جاں بحق ہونیوالے حافظ قرآن 16 سالہ جنید خان کو گزشتہ روز ہریانہ کے ضلع فرید آباد کے گاﺅں کھڈاوالی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ جنازہ اٹھنے پر ہر طرف کہرام مچ گیا۔ گاﺅں کے ہر شخص کی آنکھ اشکبار تھی جبکہ جنید کے والدین صدمے سے نڈھال تھے۔ حملے میں شدید زخمی ہونے والے جنید کے تینوں بھائی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ پولیس نے حملے کے مرکزی ملزم اجے کمار سمیت 4 افراد کو گرفتار کیا۔ اجے کمار نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نشے میں تھا۔ جنید اور اس کے بھائیوں سے ٹرین کی سیٹوں پر جھگڑا ہوا تو میں نے اپنے دیگر ہندو دوستوں کے ساتھ ملکر جنید اور اس کے بھائیوں کا ملا اور مسلا کہہ کر مذاق اڑانا شروع کر دیا، انکی ٹوپیاں سروں سے اتار پھینکیں، خوب بے عزت کیاانہیں گائے کا گوشت کھانے والا کہا، پھر ہم 10 سے زائد افراد نے چاروں پر حملہ کر کے انہیں بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا، جنید کو چاقو مار مار کر شہید کر دیا۔

admin

Keep Reading

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو کینسر ہونے کا انکشاف

باب المندب میں بحری قزاقوں کا آئل ٹینکر پر حملہ، 11 پاکستانی عملے بھی یرغمالیوں میں شامل

بھارتی وزیرِ دفاع کا آبدوز کا دورہ ‘ڈراؤنا خواب’ بن گیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

بھارتی شہری امریکا کیوں چھوڑ رہے ہیں؟ رپورٹ میں بڑا انکشاف

امریکا میں پراسرار خلائی مخلوق کے محقق ڈیوڈ ولکاک کی گھر سے لاش برآمد

امریکا ایران کشیدگی اور جنگ بندی امکانات پر اربوں ڈالرز کی شرطیں لگائے جانے کا انکشاف

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.