ریاض(ویب ڈیسک) ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے روایات کے برخلاف شاہی خاندان کے بزرگوں کے پاس جاکر بیعت لی۔تفصیلات کے مطابق ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے چچاوﺅں اور عمر میں بڑے عم زادوں کے پاس جاکر ان کے ہاتھوں کو بوسہ دیا اور ان سے ولی عہدی کی بیعت لی۔ بیعت کی تقریب میں مفتی اعظم شیخ عبد العزیز آل الشیخ کے علاوہ سربرآوردہ علمائ بورڈ کے مشائخ اور شاہی خاندان کے علاوہ حکومتی عہدیداران بھی موجود تھے۔شاہی خاندان کی روایات کے مطابق منصب پر فائز ہونے والے بیعت کرنے والوں کا استقبال کرتا ہے اور بیعت کرنے والے فردا” فردا” مصافحہ کرتے ہیں اور ان کی بیعت کرتے ہیں، تاہم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے روایات کے برخلاف شاہی خاندان کے بزرگوں کی عزت و توقیر کرتے ہوئے ان کے پاس جاکر فردا "فردا” مصافحہ کیا اور بیعت لی۔واضح رہے کہ ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے بیعت کی رسم مکہ مکرمہ کے قصر السلام میں منعقد ہوئی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

