ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بھتیجے محمد بن نائف کو برطرف کر کے بیٹے محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو ولی عہد مقرر کر دیا۔سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن نائف کو عہدے سے برطرف کر کے نائب ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو ولی عہد مقرر کر دیا ہے جو ملک کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع بھی ہیں۔سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد بن نائف جو عرصہ دراز سے مملکت سعودیہ کے انسداد دہشت گردی کے وزیر تھے اور انہوں نے 2003 سے 2006 تک القاعدہ کے خلاف بڑی مہم چلائی تھی، ان سے تمام عہدے واپس لے لئے گئے ہیں جبکہ کچھ برسوں سے محمد بن سلمان ہی سعودی عرب کی جنگ کی پالیسی چلا رہے اور توانائی و تیل کے حوالے سے شاہ سلمان کو تمام منصوبے پیش کر رہے ہیں۔سعودی عرب کی بیعت کمیٹی کے 34 میں سے 31 ارکان نے بھی محمد بن سلمان کے ولی عہد بننے کی منظوری دے دی ہے جبکہ شاہ سلمان نے بھی عوام سے نئے ولی عہد کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے۔واضح رہے کہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا شمار سعودی عرب کی اہم فیصلہ ساز شخصیات میں ہوتا ہے اور انہوں نے 2015 میں یمن میں باغیوں کے خلاف جنگ شروع کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا جبکہ قطر کو تنہائی کا شکار کرنے کے حوالے سے بھی محمد بن سلمان پیش پیش ہیں۔ف
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

