ٹوکیو(ویب ڈیسک) جاپان کے ساحل پر امریکی بحری جہاز اور فلپائنی تجارتی جہاز میں ٹکر کے بعد کمانڈنگ افسر سمیت متعدد فوجی زخمی اور 7 لاپتہ ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کی بندرگاہ کے قریب امریکی ایجس گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر اور ایک تجارتی جہاز اے سی ایکس کرسٹل میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں جنگی جہاز کو کافی نقصان پہنچا۔ جاپانی کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ امریکی جہاز یو ایس ایس فٹز جیرالڈ میں پانی بھرنے لگا ہے تاہم اس کے ڈوبنے کا خطرہ نہیں۔
امدادی کارکنوں نے کمانڈنگ افسر سمیت 3 زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے جاپان میں امریکی بحری اڈے یوکوسوکا کے اسپتال منتقل کیا ہے۔ امریکی بحریہ نے کہا کہ کمانڈنگ افسر کموڈور برائس بینسن کی حالت خطرے سے باہر ہے اور سمندر میں لاپتہ ہونے والے فوجیوں کی تلاش کا کام جاری ہے، جب کہ تصادم کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
یو ایس ایس فٹز جیرالڈ کا شمار دنیا کے جدید ترین جنگی جہازوں میں ہوتا ہے اور اس کے پاس انتہائی جدید ریڈار نظام ہے، جس کے نتیجے میں سوالات جنم لیں گے کہ آخر عملہ 700 فٹ لمبے تجارتی جہاز سے تصادم کو روکنے میں کیوں ناکام رہا۔ جاپانی میڈیا کے مطابق اس حادثے میں تجارتی جہاز کو بہت کم نقصان پہنچا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

