اسلام آباد (نیوز رپورٹر) چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے لیگی سینیٹر نہال ہاشمی کی درخواست پرانکا استعفیٰ قبول نہیں کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاناما لیکس کے حوالے سے اداروں کیخلاف متنازع تقریر کرنے والے نواز لیگ کے سینیٹر نہال ہاشمی نے پارٹی قیادت کے کہنے پر استعفیٰ دیا اور پھر چیئرمین سینیٹ کے پاس جا کر تردید کر دی جس کے بعد انکا استعفیٰ منظور نہیں کیا جا سکا۔ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ نہال ہاشمی نے سیکریٹری سینیٹ کے دفتر میں آکراستعفیٰ پیش کیا اور مجھے یکم جون کو آرڈر جاری کرنے کی فائل دی گئی۔ سیکرٹری سینیٹ نے بتایا کہ سینیٹر نے استعفیٰ دیگرافراد کے ہمراہ جمع کرایا اور میں نے نہال ہاشمی کو 5 جون کو اپنے چیمبرمیں یہ دیکھنے کیلئے طلب کیا کہ استعفیٰ رضاکارانہ اور دستخط اصل ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے بتایا کہ سینیٹر نہال ہاشمی 6 جون کو دفتر آئے اور آکر استعفیٰ واپس لینے کی درخواست دی جس پر انکی درخواست منظور کرتے ہوئے استعفیٰ نامنظور کیا گیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

