کراچی(این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی عارف مسیح بھٹی نے ایم کیو ایم خیر باد کہہ دیا ہے اور پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے ۔ یہ اعلان انہوں نے بدھ کو بلاول ہاس میڈیا سیل میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی، سیکریٹری اطلاعات سینیٹر عاجز دھامراہ اور سینیٹر سعید غنی بھی موجود تھے ۔ نثار کھوڑ و نے کہا کہ اپنی جماعت کی طرف سے عارف مسیح کا خیرمقدم کرتا ہوں،اور یقین دلاتا ہوں کہ یہ ہمارے ہیں ۔ پیپلزپارٹی تمام قومیتوں اور مذاہب کے افرادکو اہمیت دیتی ہے۔وہ زمانہ چلا گیا جب ایم کیو ایم میں جانا آسان اور نکلنا مشکل تھا۔سیاسی مستقبل کا فیصلہ سب کا حق ہے۔ لوگ ووٹ پر ہی یقین رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 22 اگست کے بعد ایم کیوایم نے اپنا اصل نام اپنایا ہے ۔الطاف حسین کی پارٹی کا وجود نہیں ہے۔ پہلے الطاف حسین الیکشن کمیشن سے پارٹی رجسٹرڈ کرائیں پھر الیکشن میں حصہ لیں ،کافی لوگ ایم کیوایم کو چھوڑ کر پی ایس پی میں شامل ہوگئے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

