Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

”قطر میں غذائی قلت “ سینکڑوں پاکستانیوں بارے افسوسناک خبر

By adminجون 7, 2017
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

ریاض، دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک، ایجنسیاں) سعودی عرب کے مرکزی بینک نے قطری بینکوں کیساتھ کسی بھی قسم کے ریال میں دین لین ممنوع قرار دے دیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے سرکاری مالیاتی ادارےساما نے ملک کے بینکوں کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ وہ قطر کے بینکوں کیساتھ ریال میں لین دین بند کردیں، ساما کے قطر کیساتھ ریال میں لین پر بندش کیساتھ ہی مسلسل دوسرے امریکی ڈالر کے مقابلے میں قطری ریال کیساتھ مستقبل کی تجارت نیچے آگئی ہے جبکہ سپاٹ مارکیٹ میں بھی ڈالر کی بولی 3.647قطری ریال رہی،اس کی وجہ سعودی عرب اور امارات کی جانب سے تعلقات منقطع کرنے کے بعد قطر کی معیشت پر ممکنہ طویل المیعاد اثرات کا اندیشہ ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ جون 2016 کے بعد دیکھی جانے والی نچلی ترین سطح ہے۔ مرکزی بینک نے ڈالر کے مقابل 3.64 قطری ریال کا بھا رکھا ہوا ہے اور اس سطح کے نزدیک محدود کمی بیشی کی اجازت ہے۔ ڈالر مقابل قطری ریال ایک سال مدت کے مستقبل کے سودے 275 پوائنٹس کی کم تر سطح پر ہوئے جبکہ پیر کے روز مارکیٹ بند ہونے پر یہ سطح 250 پوائنٹس رہی۔ واضح رہے کہ سفارتی بحران سے قبل ان سودوں کی سطح 180 بی پی ایس کے قریب تھی۔یہ صورت حال موڈیز ایجنسی کی جانب سے قطر کی کریڈٹ ریٹنگAA3 سے کم کر کے AA2 کیے جانے کے چند روز بعد سامنے آئی ہے۔دبئی میں موڈیز ایجنسی کے تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ "صورت حال حد درجہ غیر واضح ہے۔ قطر اور خلیج تعاون کونسل کے دیگر ممالک کے درمیان اس اختلاف کے حل کے امکان کے حوالے سے کوئی ٹھوس امر سامنے نہیں ہے۔ قطر میں سینکڑوں پاکستانی پھنس گئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے وزیرمملکت انور قرقاش نے کہا ہے کہ برادر اسلامی ملک سے تعلقات کا خاتمہ ہمارے لئے بہت تکلیف دہ ہے، ہم نے قطر کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے بہت کوشش کی لیکن سالوں کی محنت پر پانی پھر گیا ہے۔ہم نے شاہ سلمان کا ساتھ دے کر سچائی ، شفافیت، استحکام،ترقی اور جدید یت کا انتحاب کیا ہے۔ سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹس کے ذریعے متحدہ عرب امارات کے وزیرمملکت انور قرقاش نے قطر سے تعلقات کی بحالی کیلئے واضح اور ضمانت شدہ لائحہ عمل کا مطالبہ کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قطر کوعرب ممالک کے ساتھ تعلقات کی بحالی پرغور کر نے سے پہلے ایک واضح لائحہ عمل پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ اپنی ٹوئٹس میں انہوں نے قطرپر دہشتگردوںکو فنڈنگ کا الزام بھی عائد کیا۔یہ خود مختاری اور آزادی کا ہی مسئلہ نہیں بلکہ یہ اس پالیسی کی تردید ہے جو خلیجی ممالک کو تباہی کے دھانے کی جانب دھکیل رہی ہے۔قطر یہ سمجھتا ہے کہ میڈیا پروپیگنڈے کے ذریعے وہ اپنی بالادستی قائم کر سکتا ہے حالانکہ بالادستی کے لئے خلیجی ممالک میں امن و امان کا فروغ نہایت ضروری ہے۔ قطر نے سعودی عرب اور مصر سمیت چھ عرب ممالک کی جانب سے اس کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے اعلان کے بعد سفارتی تنازع کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات پر زور دیا ہے۔قطر کے وزیرِ خارجہ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ تمام ممالک کو بیٹھ کر مذاکرات کے ذریعے اپنے اختلافات دور کرنے چاہئیں۔الجزیرہ ٹی وی نے قطری وزیرِ خارجہ سے اس بحران کی وجوہات کے بارے میں سوال پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم قطر کے خلاف پیدا ہونے والے حیران کن تنازعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم اس بحران کے حقیقی وجوہات کے بارے میں نہیں جانتے۔محمد بن عبدالرحمان الثانی کے مطابق اگر اس بحران کے پیچھے اصل وجوہات تھیں تو ان پر گذشتہ ہفتے جی سی سی کے ہونے والے اجلاس میں بات چیت یا بحث کی جا سکتی تھی تاہم اس اجلاس میں اس بارے میں کوئی بات چیت یا بحث نہیں کی گئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاض میں ہونے والے امریکی اسلامی عرب سمٹ میں بھی اس حوالے سے کچھ نہیں کہا گیا۔ ان اجلاسوں میں ایسا کچھ بھی تھا تو ہمارے پاس اس بحران کے پیدا ہونے کا کوئی اشارہ نہیں ہے۔الجزیرہ کے اس سوال پر کہ اس بحران کے بعد قطر کے امیر شیخ تمیم رات خطاب کرنے والے تھے تاہم ان کا خطاب ملتوی کیوں کر دیا گیا کے جواب میں شیخ محمد کا کہنا تھا کہ قطر کے امیر قطر کے لوگوں سے خطاب کرنا چاہتے تھے لیکن انھیں کویت کے امیر نے فون کر کے اس بحران کو حل کرنے کے لیے اس خطاب کو ملتوی کرنے کا کہا۔ کویت کے امیر الشیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے امیر کویت الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی پر زور دیا ہے کہ وہ پڑوسی ملکوں کے ساتھ کشیدگی بڑھانے کے بجائے موجودہ بحران پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات کرے۔ عالم اسلام کی نمائندہ ’اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے قطر پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور پڑوسیوں کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

admin

Keep Reading

حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی

پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا

خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان

لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے

زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل

ٹیکنالوجی کی دنیا میں پاکستانی نوجوان کا دھماکا: ایلون مسک کی اسپیس ایکس ‘کرسر اے آئی’ کو 60 ارب ڈالر میں خریدنے کو تیار

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.