راولپنڈی (خصوصی رپورٹ) بھارتی فوج کی سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی اور بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے بھارتی چوکیوں اور بنکرز تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کردی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے دشمن فوج کو حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ان کی چوکیوں اور بنکرز کو گولہ باری کرکے تباہ و برباد کردیا۔ پاک فوج کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ گولہ باری سے بھارتی فوج کے بنکرز نیست و نابود ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بھارتی فوج کی معصوم شہریوں پر گولہ باری کا جواب ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز تتہ پانی سیکٹر پر بھارتی فوج نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی پر فائرنگ کی تھی اور پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں 5 بھارتی فوجی جہنم واصل ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

