Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

مسلم ممالک میں سحرو افطار کی خوبصورت روایات

By adminجون 3, 2017
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور (خصوصی رپورٹ) رمضان اور عید گو کہ مذہبی تہوار ہیں لیکن مختلف ممالک اور مختلف خطوں میں اسے مختلف رسوم و رواج اور روایات کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ آئیے دنیا بھر میں رمضان کی روایتوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ سحری کے وقت ڈرم بجا کر لوگوں کو جگانے کی روایت کئی ممالک میں موجود ہے۔ ترکی میں ڈرمر عثمانی عہدکا لباس پہن کر ڈرم بجا کر لوگوں کو جگاتے ہیں، مراکش میں ایک شخص، نیفار، بگل بجا کر رمضان کے آغاز اور اختتام کا اعلان کرتا ہے۔ اسلامی روایات کے مطابق مسلمانوں کے اولین مساہراتی(منادی کرنے والے) حضرت بلال حبشیؓ تھے جو اسلام کے پہلے موذن بھی تھے۔ حضور اکرم ﷺ نے حضرت بلال کی ذمہ داری لگائی کہ وہ اہل ایمان کو سحری کیلئے بیدار کریں۔ مکہ المکرمہ میں مساہراتی کو زمزمی کہتے ہیں۔ وہ فانوس اٹھا کر شہر کے مختلف علاقوں کے چکر لگاتا ہے تاکہ اگر کوئی شخص آواز سے بیدار نہیں ہوتا تو روشنی سے جاگ جائے۔۔ ترکی میں افطار کے وقت مساجد کی بتیاں روشن کر دی جاتی ہیں جو صبح سحری تک روشن رہتی ہیں۔ جدید اثرات اور یورپ اور ایشیا کے سنگم پر واقع ہونے کے باعث ترکی میں دوسرے ممالک کی طرح رمضان کے دوران ریستورانوں یا ہوٹلوں کی بندش کا کوئی قانون نہیں ہے اور نہ ہی رمضان کے دوران عوامی مقامات پر کھانے پینے کی ممانعت ہے۔ ایران میں افطاری کچھ مخصوص اشیاءسے کی جاتی ہے جن میں چائے، ایک خاص طرح کی روٹی جسے نون کہا جاتا ہے، پنیر مختلف قسم کی مٹھائیاں، کھجور اور حلوہ شامل ہے۔ ملائیشیا میں زیادہ تر روزہ دار نماز تراویح کے بعد رات کے کھانے ”مورے“ سے لطف اندوز ہوتے ہیں جن میں روایتی پکوان اور گرم چائے شامل ہوتی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کے دوران کام کے اوقات کار کم کر دیئے جاتے ہیں۔

سحر و افطارکے وقت توپ داغنے کی روایت کئی ممالک میں ہے۔ مصر میں روایت ہے کہ ایک جرمن ملاقاتی نے مملوک سلطان الظہیر سیف الدین کو ایک وپ تحفتاً پیش کی۔ سلطان کے سپاہیوں نے یہ توپ شام کے وقت چلائی، رمضان المبارک کا مہینہ تھا اور اتفاق سے افطاری کاوقت تھا۔ شہریوں نے یہ تصورکیا یہ ان کو افطار کے وقت سے آگاہ کرنے کیلئے ہے جس پر انہوں نے روزہ کھول لیا۔ جب سلطان کے حواریوں کو یہ ادراک ہوا کہ رمضان المبارک کے دوران سحری و افطاری کے وقت توپ چلانے سے ان کی شہرت میں اضافہ ہوا ہے تو ان کو یہ روایت جاری رکھنے کا مشورہ دیا گیا۔ ترکی میں مختلف شہروں کی بلند ترین پہاڑی سے مقررہ وقت پر رمضان توپ چلائی جاتی ہے۔ روس میں بھی کچھ جگہوں پر رمضان توپ چلائی جاتی ہے

 سوڈان میں مساہراتی گلیوں کے چکر لگاتا ہے اور اس کے ساتھ ایک بچہ ہوتا ہے جس کے ہاتھ میں ان تمام افراد کی فہرست ہوتی ہے جن کو سحری کیلئے آواز دے کر اٹھانا مقصود ہوتا ہے۔ مصر میں سحری کے وقت دیہاتوں اور شہروں میں ایک شخص لالٹین تھامے ہر گھرکے سامنے کھڑا ہو کر اس کے رہائشی کا نام پکارتا ہے یا پھرگلی کے ایک کونے میں کھڑا ہو کر ڈرم کی تھاپ پر حمد پڑھتا ہے۔ سعودی عرب میں رمضان خیموں کی تنصیب عمل میں آتی ہے جہاں پر مختلف قومیتوں کے لوگ روزہ افطار کرتے ہیں۔ یہ روایت روس میں بھی قائم ہے۔ ان روایات کے علاوہ بھی رمضان میں مختلف ممالک میں کئی دیگر منفرد دلچسپ روایات دیکھنے کو ملتی ہیں۔ مصر میں رمضان المبارک کے دوران بچے چمکتے ہوئے فانونس یا لالٹین اٹھاکر گلیوں کے چکر لگاتے ہیں۔ یہ روایت ایک ہزار برس قدیم ہے۔ روایت کے مطابق 969 عیسوی میں اہل مصر نے قاہرہ میں خلیفہ معزالدین اللہ کافانوس جلانے کی روایت کا آغاز ہوا اور ماہ رمضان کے دوران مصر میں فانوس یا لالٹین روشن کرناروایت کا حصہ بن گئی

admin

Keep Reading

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو کینسر ہونے کا انکشاف

باب المندب میں بحری قزاقوں کا آئل ٹینکر پر حملہ، 11 پاکستانی عملے بھی یرغمالیوں میں شامل

بھارتی وزیرِ دفاع کا آبدوز کا دورہ ‘ڈراؤنا خواب’ بن گیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

بھارتی شہری امریکا کیوں چھوڑ رہے ہیں؟ رپورٹ میں بڑا انکشاف

امریکا میں پراسرار خلائی مخلوق کے محقق ڈیوڈ ولکاک کی گھر سے لاش برآمد

امریکا ایران کشیدگی اور جنگ بندی امکانات پر اربوں ڈالرز کی شرطیں لگائے جانے کا انکشاف

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.