تازہ تر ین
gun fire

منیلا کسینو میں فائرنگ، 36افراد ہلاک ، متعدد زخمی

منیلا(اے این این) فلپائن کے دارالحکومت کے معروف ہوٹل کمپلیکس میں واقع کسینو میں نامعلوم شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 36 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں ائیر پورٹ کے قریب واقع ورلڈ منیلا ریزورٹ کمپلیکس میں ایک شخص نے خودکار اسلحے سے فائرنگ کردی۔ کسینو سے اب تک 36 لاشیں بر آمد کی جا چکی ہیں جبکہ درجنوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے۔پولیس کے مطابق مرنے والے زیادہ تر افراد دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہوئے، فائرنگ کے دوران ہوٹل میں بھگدڑ مچ گئی جس کی زد میں آکر درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔منیلا پولیس چیف رونالڈ ڈیلا روسانے کہا کہ حملہ آور دھوئیں کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگیا تھا تاہم اس کی لاش ہوٹل ہی کے ایک کمرے سے برآمد ہوگئی ہے، حملہ آور کی سوختہ لاش ایک کمبل میں لپٹی ہوئی تھی، انہوں نے کہا کہ قیاس کیا جارہا ہے کہ حملہ آور نے خود کو کمبل سے لپیٹ کر آگ لگادی اور اسی سے اس کی موت ہوگئی۔واقعے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے، پولیس چیف ڈیلا روسا نے اسے دہشتگردی کا واقعہ نہیں بلکہ لوٹ مار کی ناکام کوشش قرار دی ہے،انہوں نے کہا کہ نامعلوم شخص کسی کو مارنا نہیں چاہتا تھا بلکہ صرف گیمبلنگ چپس چرانا چاہتا تھا، لہذا یہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں تھا کیونکہ جائے حادثہ پر تشدد یا دھکمانے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فائرنگ کرنے والا شخص گیمبلنگ روم میں اکیلا آیا اور ٹیلی ویژن اسکرین پر فائرنگ کردی،بعد ازاں ایک میز پر پیٹرول چھڑکا اور آگ لگادی جس کے باعث کمرے میں دھواں بھرگیا ، کمرے میں تقریبا 113 ملین کے چپس رکھے ہوئے تھے جنہیں ملزم چرانا چاہتا تھا۔واضح رہے کہ فلپائن کے شہر مراوی میں گزشتہ کئی دنوں سے داعش سے منسلک ایک جنگجو گروپ کے خلاف فوجی آپریشن بھی جاری ہے جس میں اب تک سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv