تازہ تر ین

”گاﺅ ماتا “کی دیوانی بھارتی قوم نے قومی جانور کیوں تبدیل کیا ،حقائق سامنے آگئے

نئی دہلی (خصوصی رپورٹ)گرگٹ کی طرح رنگ بدلتی بھارتی قوم نے گائے ماتا کی محبت میں اپنا قومی جانور تبدیل کرنے پر تل گئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کا قومی جانور مور ہے لیکن اب بھارتی اس بدل ہوگئے ہیں اور طرح طرح کے جواز پیش کرکے اس کی جگہ گائے کو دینا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں بھارتی عدالت میں زیر سماعت مقدمے میں وکیل نے دلائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ مور میں جنسی قوت نہیں مورنی کو بچے پیدا کرنے کیلئے مور کے آنسو پینے پڑتے ہیں لہٰذا ایسا جانور ہمارا قومی کیسے ہوسکتا ہے جس میں جنسی صفات ہی نہیں ۔ جسٹس مہیش چندرا نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مور پرمچاری ہوتا ہے اس میں جنسی قوت نہیں ہوتی مورنی کو انڈے دینے کے لیے مور کے آنسو پینے پڑتے ہیں اور پھر اس سے بڑھ کر کرشنا مور کے پر اپنے سر پر باندھتا تھا۔ لہٰذا ان حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے مور کی بجائے گائے کو بھارت کا قومی جانور قرار دیا جائے ۔ موصوف جج یہ بھی دلیل دی کہ نیپال کا قومی جانور گائے ہے تو بھارت کا کیوں نہیں۔ ان نے کہا کہ گنگا جمنا کی طرح گائے کو بھی متبرک قرار دیا جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv