تازہ تر ین
kalbhoshan

کلبھوش بارے عالمی عدالت انصاف میں جھوٹ کا انکشاف

اسلام آ باد ( آ ئی این پی ) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہاہے کہ افغان خفیہ ایجنسی کی جانب سے کابل دھماکے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانا بے بنیاد ہے،پاکستان افغانستان کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے،دھماکے میں ہمارے سفارت خانے کے اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں،پاکستان نے افغانستان میں امن قائم کرنے کی ہمیشہ مخلصانہ کوششیں کی ہے،افغانستان میں امن قائم نہ ہونے کی وجہ افغانستان
ے اندر موجود دہشتگرد عناصر ہیں، بعض عناصر دونوں ممالک کے مابین تعلقات خراب کرنا چاہتے ہیں، بھارت عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کیس کے حوالے سے غلط بیانی کر رہا ہے ، بھارتی میڈیا معاملہ پر من گھڑت پرو پیگنڈا کر رہا ہے اور مکمل گمراہی پھیلا رہا ہے،بھارتی آرمی چیف کی جانب سے کشمیریوں کو انسانی ڈھال کے طور پہ استعمال کرنا ظالمانہ فعل ہے اور قابل مزمت ہے، ،بھارتی فورسز کی جانب سے سیز فائر لائن کی خلاف ورزیاں جاری ہیںاقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں جاری خون ریزی روکنے کے لئے اقدامات کرے،عالمی عدالت انصاف نے بھی بھارت کے جھوٹے بیانات کا نوٹس لیا ہے ۔جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہیں۔بھارتی آرمی چیف کی جانب سے کشمیریوں کو انسانی ڈھال کے طور پہ استعمال کرنا ظالمانہ فعل ہے۔ہیومن رائٹس نے بھی بھارتی آرمی چیف کے اس بیان کو ظالمانہ اقدام قرار دیا ہے۔ حکومت پاکستان نے مقبوضہ کشمیر پہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی توجہ مبذول کرائی ہے۔اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں جاری خون ریزی روکنے کے اقدامات کرے۔انہوں نے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کیس میں بھارت کی جانب سے غلط بیانی سے کام لیا جا رہا ہے۔عالمی عدالت انصاف نے بھی بھارت کے جھوٹے بیانات کا نوٹس لیا ہے۔پھانسی کے عمل کو حتمی فیصلہ ہونے تک روکنا ایک قانونی اور معمول کا حکم ہے۔کلبھوشن کی پھانسی پر حکم امتناع عالمی عدالت انصاف کا حتمی فیصلہ نہیں ہے۔عالمی عدالت انصاف نے خود کہا ہے کہ ابھی عدالت میرٹ پر دلائل س±ن کر حتمی فیصلہ دے گی۔ابھی عدالت کے دائرہ کار پربھی دلائل ہوناباقی ہیں۔ بھارتی میڈیا کلبھوشن کے معاملے پر مکمل گمراہی پھیلا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا نے 8 مئی کے خط کو سزا روکنے کیلئے کامیابی سے عبارت کیا جو غلط ہے ۔عالمی عدالت انصاف کے خط کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔ عالمی عدالت کورٹ آف اپیل کا کردار ادا نہیں سکتی۔ پاکستانی وکیل خاور قریشی کی قابلیت پر بھی سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔ خاور قریشی برطانیہ کے قابل ترین اور عالمی عدالت انصاف میں پیش ہونے والے کم عمر وکیل رہے ہیں ۔خاور قریشی نے پاکستان سے انتہائی کم معاوضہ وصول کیا ہے اور اپنے جونیئر کی فیس خود برداشت کر رہے ہیں ۔  2008 ءکا پاکستان اور بھارت کے مابین قونصلر رسائی معاہدہ تاحال مستند ہے۔ بھارت کا 2008ءکے معاہدے کا متروک ہونے کا پروپیگنڈا درست نہیں ہے۔بھارتی فورسز کی جانب سے سیز فائر لائن کی خلاف ورزیاں جاری ہیں ۔آج بھی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔بھاری فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ دو مقامی شہری شہید تین زخمی ہوگئے۔ مقبوضہ کشمیر میں جعلی پولیس مقابلوں میں ہزاروں بےگناہ کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔ ہزاروں کی تعداد میں کشمیری غائب ہیں اور لاپتہ ہیں۔مسئلہ کشمیر کا حل صرف حق خودارادیت ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv