اسلام آباد (آن لائن) پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے اور پاکستانی ایٹمی بم کے بانی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ماہانہ پنشن 4467 روپے دی جاتی ہے جبکہ دوسری طرف صدر ممنون حسین کو ماہانہ 16 لاکھ روپے مراعات کی شکل میں ادا کئے جاتے ہیں ۔ یوم تکبیر مئی کے موقعہ کی مناسبت سے ڈاکٹر عبدالقدیر خا نے اپنے میڈیا کو بھیجے گئے مضمون میں کہا ہے کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کی راہ میں بڑی رکاوٹیں ڈالی گئی ہیں ابتداءمیں حکومت پاکستان نے مجھے چار ماہ تک نہ کوئی تنخواہ ادا کی اور نہ کوئی مراعات صرف ایک گھر میں رکھا گیا جہاں نہ کوئی فرنیچر تھا اور نہ ہی کوئی دیگر سازو سامان ، ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ حکومت پاکستان نے میری پہلی تنخواہ تین ہزار روپے مقرر کی تھی جو ابتدائی دنوں میں چار ماہ کے بعد مجھے ملی ۔سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو واحد شخصیت تھے جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں مدد کی تھی جبکہ دیگر افراد میں جنرل ضیاء، غلام اسحاق خان ، جنرل ایس اے زید نقوی اور سابق وزیر خارجہ آغا شاہی تھے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ایٹمی بم بنانے کا صلہ مجھے گھر میں قید کر کے دیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

