برلن: (ویب ڈیسک )جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکیل نے امریکا اور برطانیہ کو ناقابل اعتماد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ کو اب اپنے فیصلے خود کرنے ہوں گے۔جرمن شہر میونخ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جرمن چانسلر نے کہا کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کے فیصلے ’بریگزٹ‘ اور ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے کے بعد سے امریکا اور برطانیہ یورپ کے قابل اعتماد ساتھی نہیں رہے۔ یورپ کو اب اپنے فیصلے خود کرتے ہوئے اپنی قسمت کو اپنے ہاتھوں میں لینا ہو گا کیونکہ اب دوسرے ممالک پر انحصار کا وقت گزر گیا۔میرکل نے امریکا کے ساتھ ساتھ برطانیہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تاہم انہوں نے دونوں ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر رکھنے کی ضرورت بھی پر زور دیا۔ میرکل نے کہا کہ امریکا اور برطانیہ کے ساتھ ساتھ روس سے بھی تعلقات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، تاہم یورپی شہری کی حیثیت سے ہمیں ہر حال میں اپنے مستقبل کے لیے خود ہی لڑنا ہو گا‘۔چانسلر مرکیل اٹلی میں ہونے والی جی سیون کانفرنس میں شرکت کے بعد واپس جرمنی لوٹی تھیں۔ اس اجلاس کے دوران یورپی ممالک اور امریکا کے درمیان تحفظ ماحول سمیت کئی معاملات پر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے۔ میرکل نے امریکی صدر ٹرمپ سے ہونے والے مذاکرات کو بھی انتہائی غیر تسلی بخش قرار دیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

