یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کیساتھ ملاقات کے دوران شراب کے نشے میں دھت ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کے چہرے کے تاثرات شراب نوشی سے نہیں، بلکہ اسرائیل کیساتھ مذاکرات سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال پر تبدیل ہوئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دورہ اسرائیل کے دوران اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے ملاقات میں نشے کی حالت میں دکھائی دیئے اور بہت سے لوگوں نے یہ گمان کیا انہوں نے شراب پی رکھی تھی لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹوئٹر پر جاری ہونے والی ایک ویڈیو سے متعلق دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹرمپ نشے کی حالت میں ہیں اور انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے وقت شراب پی رکھی تھی۔ اور ایسا گمان ان کے چہرے کے تاثرات کے باعث کیا جا رہا تھا مگر اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ یہ تبدیلی شراب پینے سے نہیں بلکہ روس کے ساتھ مذاکرات میں اسرائیل سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال پر برہمی کے باعث پیدا ہوئی تھی۔ سوشل میڈیا پر صدر ٹرمپ کے شراب پینے کی مبینہ ویڈیو پر خود امریکی صدر نے وضاحت جاری کی اور بتایا کہ انہوں نے شراب نہیں پی رکھی تھی بلکہ حاضرین میں سے ایک شخص کی طرف سے روس کے ساتھ مذاکرات کے دوران اسرائیل بارے ایک سوال پوچھا گیا تھا جس پر وہ بہت سے زیادہ برہم ہو گئے تھے۔ واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے 1981ءکے بعد سے شراب نہیں پی اور یہ دعویٰ انہوں نے صدارتی انتخابات سے قبل ”فاکس نیوز“ کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ 35 سال قبل شراب چھوڑنے کی وجہ ان کے بڑے بھائی فریڈی کی شراب نوشی کے نتیجے میں ہونے والی موت بنی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

